ڈاکٹرعافیہ، بچوں کی واپسی کامطالبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے بچوں کو پاکستان واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈاکٹر عافیہ کو اور ان کے بچوں کو قید میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کو کچھ ماہ پہلے افغانستان سےگرفتار کر کے امریکہ لے جایا گیا تھا اور ان پر امریکی عدالت میں اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ یہ بات سرکاری طور پر اسلام آباد کی ہائی کورٹ کو بتائی گئی ہے جو ڈاکٹر عافیہ کی گمشدگی سے متعلق ایک آئینی درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔ وازرتِ داخلہ کے بیان کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل کونسلر نے ڈاکٹر عافیہ کے بچوں سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی پاکستانی شہری کی واپسی کے بارے میں واضح جواب نہیں دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم کی عدالت میں داخل کئے گئے ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے انہیں ڈاکٹر عافیہ کو قید میں رکھنے اور ان کی خراب صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور انہیں خاتون ڈاکٹر اور اپنے اہل خانہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے ملنے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ وزارتِ داخلہ نے پٹیشنر اقبال جعفری کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں عدالت کو بتایا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی امریکی حکام سےڈاکٹر عافیہ کی عدالت میں پیشی کے وقت مرد اہلکاروں کے ذریعے جسمانی تلاشی پر بھی تشویش ظاہر کی ہے اور انہیں جیل میں تمام طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس جواب کے ملنے کے بعد اس مقدمے پر کارروائی دو ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ پٹیشنر نے سماعت کے دوران وزارتِ خارجہ کو بھی اس مقدمے میں فریق بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت میں ڈاکٹر عافیہ کی بازیابی کے لئے یہ درخواست دو ماہ قبل اس وقت دائر کی گئی تھی جب وہ لاپتہ تھیں اور پٹیشنر نے شک ظاہر کیا تھا کہ وہ پاکستانی یا امریکی خفیہ اداروں کی تحویل میں ہیں جہاں سے ان کی برآمدگی کے لئے عدالت احکامات جاری کرے۔ |
اسی بارے میں عافیہ، منگل کو عدالت میں پیشی 05 August, 2008 | آس پاس عافیہ کا عدالت میں ایک دن06 August, 2008 | آس پاس ڈاکٹر عافیہ کا الزامات سے انکار06 August, 2008 | آس پاس القاعدہ سے تعلق کا الزام نہیں03 September, 2008 | آس پاس عدالت میں پیش ہونے سے انکار05 September, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||