میرے لیے اشتہار نہ چھاپیں:صدر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نو منتخب صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تمام وفاقی وزارتوں اور سرکاری محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کے بطور صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پر مبنی اشتہارات کی اشاعت سے گریز کریں۔ آصف علی زرداری آج وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر بھی منتقل ہوگئے ہیں۔ ان کی ساتھ اس موقع پر ان کی بیٹیاں بختاور اور آصفہ بھی تھیں۔زرداری کی ایوان صدر آمد پر بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔ نو منتخب صدر نے اشتہارات کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ایک غریب ملک ہونے کے ناطے وہ اس طرح پاکستانی ٹیکس دہندگان کے پیسے کے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ’دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے۔ نئی جمہوری حکومت کو اندرونی اور بیرونی سطح پر کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ نئی حکومت اور عوام کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کی معاشرے اور معشیت میں بہتری لانے کی خواہش ہے‘ اس سے قبل آصف علی زرداری کے حکم پر ہی حکومت سندھ نے ان کے انتخاب کی خوشی میں جو چھٹی کا اعلان کیا تھا وہ واپس لے لیا تھا۔ اس کی وجہ آصف علی زرداری کا یہ اصرار بتایا جاتا ہے کہ ملک کو چھٹیوں کی نہیں کام کی ضرورت ہے۔ نومنتخب صدر کا بیان میں کہنا تھا کہ آمریت کی وجہ سے پاکستان کی شبیہہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس عزت کو واپس حاصل کرنا ایک مشکل عمل ہے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ مل کر اس ہدف کو حاصل کر لیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے محنت کرنے اور فضول خرچی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد اس طرح کے چھوٹے موٹے احکامات جاری کرنے کے علاوہ توقع ہے کہ صدر کل حلف اٹھانے کے بعد اپنے قومی ایجنڈے کا تفصیلی اعلان کریں گے۔ | اسی بارے میں زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب06 September, 2008 | پاکستان صدارتی انتخاب اور سیاسی جوار بھاٹا05 September, 2008 | پاکستان صدر کے انتخاب میں ووٹ کا حق کس کو؟05 September, 2008 | پاکستان زرداری: سندھ میں سو فی صد ووٹ؟01 September, 2008 | پاکستان ن لیگ امیدوار دستبردار کرالے: وٹو31 August, 2008 | پاکستان بلوچستان، زرداری کی حمایت کااعلان31 August, 2008 | پاکستان زرداری کے حق میں قرارداد مؤخر30 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||