زرداری کے حق میں قرارداد مؤخر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدارت کے امیدوار آصف علی زرداری کی حمات میں پیش کی جانے والی قرار داد سوموار تک مؤخر کر دی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہ قرار داد صرف ایک رکن نہیں بلکہ زیادہ اراکین کی طرف سے پیش کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر صادق عمرانی نے یہ قرار داد پیش کرنا تھی لیکن انھوں نے سپیکر بلوچستان اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ یہ قرار داد موخر کر دی جائے۔ آج اجلاس میں پینسٹھ اراکین کے ایوان میں اکتالیس اراکین موجود تھے۔ اس کے بعد جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے سینیئر وزیر مولانا عبدالواسع نے اس بارے میں بات کرناچاہی تو ان کے ہمراہ نشست پر بیٹھے وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی ان کا ہاتھ پکڑ پر انھیں بٹھانے کی کوشش کرتے تھے اور اس دوران سپیکر نے قرار داد سوموار تک مؤخر کر دی۔ جمعیت علماء اسلام کے وزیر مولوی سرور نے کہا ہے کہ یہ اس صوبے اور قوم کی بد قسمتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب اجلاس طلب ہی اسی قرار داد کے لیے کیا گیا تھا جس میں آصف زرداری کی حمایت کرنا مقصود تھی تو پھر اسے مؤخر کرنے ک وجہ سمجھ سے باہر ہے اور یا اس کے کوئی اور مقاصد ہو سکتے ہیں اس کی وضاحت محرک یا پیپلز پارٹی کے اراکین نے نہیں کی ہے۔ اس بارے میں سپیکر اسلم بھوتانی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ محرک کی درخواست پر یہ قرار داد مؤخر کی گئی ہے۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے اسمبلی میں چہ مگوئیاں ہوتی رہیں اور یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ آزاد اراکین کے علاوہ مسلم لیگ قائد اعظم کے ایک دھڑے اور دیگر نے اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس بارے میں آزاد اراکین کے اجلاس بھی ہوئے ہیں لیکن انھوں نے اب تک کس حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یاد رہے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اتوار کو کوئٹہ پہنچ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز اور مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنماوں کا کوئٹہ کو دورہ متوقع ہے جس میں وہ اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گِے۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ آج کی قرار داد کو مؤخر کرنے کا فیصلہ بھی انھیں قائدین کے دوروں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں آفتاب شیر پاؤ زرداری کے حامی30 August, 2008 | پاکستان صدارتی انتخابات اور قاف لیگ کی سیاست30 August, 2008 | پاکستان انتخاب: سیاسی سرگرمیوں میں تیزی27 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی کے عزم پر قائم: گيلانی29 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||