سرحد اسمبلی: دِکھا کر ووٹ ڈالنے پر بحث | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحد اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے موقع پرعوامی نیشنل پارٹی اور پیپلزپارٹی کے ارکان کی طرف سے اپنا ووٹ ڈالنے سے قبل بیلٹ پیپر سب کے سامنے ایک دوسرے کو دکھانے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو پر کارروائی کی فِلم دکھائی گئی ہے جس میں سرحد کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی سمیت اے این پی، پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے کئی اراکین سنیچر کو سرحد اسمبلی میں صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ بیلٹ باکس میں ڈالنے سے پہلے ایک دوسرے کو دور سے دکھا رہے ہیں۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر بیلٹ پیپر دکھانے کا مقصد ایک دوسرے کو یہ یقین دہانی کرانی تھی کہ ممبران نے پارٹی پالیسی کے مطابق اسی امیدوار کو ووٹ دیا ہے جس پر اتفاق کیا گیا تھا۔ جن ارکان نے ایک دوسرے کو ووٹ دکھائے ان میں وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین، سنئیر وزیر بشیر احمد بلور، صوبائی وزیر صحت ظاہرشاہ اور دیگر شامل ہیں۔
گزشتہ روز بھی سرحد اسمبلی میں ایک خاتون رکن کی طرف سے پیلٹ پیپر دکھانے پر پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ روک دی تھی تاہم بعد میں وزیراعلیٰ کے مداخلت پر معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔ | اسی بارے میں نواز لیگ حکمران اتحاد سے علیحدہ 25 August, 2008 | پاکستان ’صدر کی حلف برداری منگل کو‘07 September, 2008 | پاکستان صدارت زرادی کا امتحان ہے :قاضی07 September, 2008 | پاکستان انتخابات میں مسلم لیگ(ق) کا نقصان07 September, 2008 | پاکستان لاہور میں پی پی پی کارکنوں کا جشن07 September, 2008 | پاکستان مذاکرات ختم، فیصلے کا اعلان آج 06 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||