BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 September, 2008, 08:58 GMT 13:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیب کے مقدمات کارروائی ملتوی

پیپلز پارٹی کی حکومت نے ان مقدمات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے
راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے احتساب کے ادارے نیب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں نواز اور شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات پر کارروائی جلد شروع کرنے کر درخواست کی سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

راولپنڈی کے سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں جمعرات کو جب اس درخواست کی سماعت کا آغاز ہوا تو عدالت میں موجود نیب کے سینئر پراسیکیوٹر جنرل دانشور ملک نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اس مقدمے کی جلد سماعت شروع کرنے کے لئے نئی درخواست دائر نہیں کی جبکہ عدالت جس درخواست کی سماعت کر رہی ہے وہ گزشتہ برس سات اگست کو دائر کی گئی تھی۔

راولپنڈی میں احتساب عدالت نہ ہونے کے باعث اس مقدمہ کی سماعت سپیشل جج کی عدالت میں کی گئی۔

سپیشل جج شوکت علی صادق پر مشتمل عدالت نے نیب کے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد اس پر سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دانشو ملک نے بعد ازاں صحافیوں کے سامنے بھی یہی موقف رکھا کہ عدالت میں نیب نے شریف برداران کے خلاف جلد کارروائی شروع کرنے کے لئے کوئی نئی درخواست دائر نہیں کی۔

نیب کی جانب سے یہ موقف وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نایئک کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ نیب کے سربراہ سے شریف بردران کے خلاف مقدمات کی سماعت شروع کرنے کے لئے درخواست دائر کرنے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں کہ ایسا انہوں نے کیوں اور کیسے کیا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے بعض رہنماؤں نے درخواست دائر کئے جانے کو نیب میں سابق حکومت کی باقیات اور اسٹیبلشمنٹ کی سازش قرار دیا تھا۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر ذوالفقار بھٹہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز سمیت بدعنوانی کے دیگر تین مقدمات میں سماعت جلد شروع کی جائے۔

اسی بارے میں
’یہ اسٹیبلشمنٹ کی سازش ہے‘
03 September, 2008 | پاکستان
پیپلز پارٹی کی مشروط حمایت
23 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد