کامران خان کو شو کاز نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ نے جیو ٹی وی کے تجزیہ نگار اور نامور صحافی کامران خان اور جیو کے چیف ایگزیکیٹوافسر کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار محمد جمیل زیدی کی جانب سے فوری نوعیت کے جاری کیے گئے اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بارہ اگست کو نشر کیے گئے پرگرام ’آج کامران خان کے ساتھ ‘ میں کامران خان اور شرکاء نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دانستہ طور پر استعمال کیے گئے یہ الفاظ مکمل طور پر جھوٹ، افوہوں پر مبنی ، توہین آمیز اور مضحکہ خیز ہیں، جن کا مقصد عدالت کا وقار کو مجروح کرنا، عدالتی افسران کے بارے میں توہین آمیز اور قابل نفرت تاثر عام کرنا ہے۔ جس کے لیے آپ انفرادی یا اجتماعی طور پر جوابدہ اور ذمے دار ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ’ آپ پاکستان کے آئین کی شق 204 کے تحت اور توہین عدالت ایکٹ 2003 کے مطابق سزا کے مستحق ہی‘۔ کامران خان اور جیو کے سی ای او کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس نوٹس موصول ہونے کے تین روز کے اندر وہ بیان کریں کہ ان کے خلاف عدالت اور اس کے معزز جج صاحبان کی توہین کے الزام میں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شوکاز نوٹس کے جواب کے ساتھ عدالت کو اس شخص یا اشخاص کے نام بھی بتائیں جنہوں نے مکمل طور جھوٹ پر مبنی اور ساکھ متاثر کرنے والی معلومات فراہم کی ہیں۔ | اسی بارے میں ضابطۂ اخلاق، غیر جانبدار کمیشن کا قیام02 August, 2008 | پاکستان تیس سال پہلے جب صحافیوں کو کوڑے لگے13 May, 2008 | پاکستان پاکستان میڈیا کو آزاد کرنے کا مطالبہ09 January, 2008 | پاکستان ’ادارتی پالیسی اور سچ کی سزا ملی‘09 May, 2008 | پاکستان صحافیوں کے لیئے داخلہ ممنوع22 August, 2008 | پاکستان باجوڑ:مقتول صحافی کی تدفین23 May, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی: مغوی صحافی رہا04 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||