چار اگست کومسلم لیگ کا اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے اپنی جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے جو سوموار چار اگست کو لاہور میں ہوگا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما صدیق الفاروق نے بی بی سی کو بتایا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور حکومت کی چار ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں اتفاق رائے سے ایک روڈ میپ ترتیب دیا جائے گاجبکہ اس اجلاس کے بعد نواز شریف آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور ان کو روڈ میپ کے بارے میں بتائیں گے۔ ایک سوال پر صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے بعد نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان جو ملاقات ہوگی وہ آخری ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔ ان کے بقول اجلاس کے بعد جو روڈ میپ تیار کیا جائے گا وہ حتمی ہوگا اور اس بات کا انحصار آصف زرداری پر ہوگا کہ وہ اتحاد کو قائم کررکھتے ہیں یا نہیں۔ خیال رہے کہ نواز شریف نے چند روز قبل لندن سے واپسی پر اپنی جماعت کی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ اس اجلاس کے بعد وہ اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے بات کریں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ انہوں نے کیوں عوام کے ساتھ کیے وعدے پورے نہیں کیے؟ نواز شریف نے پاکستان واپسی پر یہ کہا تھا کہ وہ اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے دوٹوک بات کریں گے اور حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔
نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان آخری ملاقات جون میں ہوئی تھی جس میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی تھی اور اس ملاقات کے بعد مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ججوں کی بحالی اور صدر کے مواخذے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز میں ہم آہنگی نہیں ہے اور اس کے لیے بات چیت کے مزید دور ہوں گے۔ مصبرین کی رائے میں مسلم لیگ نون کا چار اگست کو ہونے والا اجلاس اہم نوعیت کا ہے اور اس اجلاس کے فیصلوں سے حکمران اتحاد کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ وکلا نے بھی ججوں کی بحالی کے لیے حکومت چودہ اگست کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور اعلان کیا کہ مقررہ تاریخ تک ججوں بحال نہ ہونے پر پندرہ اگست کو آئندہ کے لائحہ عمل کافیصلہ کیا کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں حلقہ 123 میں انتخابات ملتوی25 June, 2008 | پاکستان نوازشریف: نااہلی کی سماعت ملتوی30 June, 2008 | پاکستان حکمران اتحاد میں اختلافات کی حقیقت04 July, 2008 | پاکستان غیر آئینی صدر داخلی معاملہ: نواز03 July, 2008 | پاکستان انتخابی اہلیت کیس کی سماعت ملتوی14 July, 2008 | پاکستان دو ٹوک بات کا وقت آگیا: شریف29 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||