دو ٹوک بات کا وقت آگیا: شریف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے کہ عوامی توقعات پوری نہ ہوسکنے پر وہ اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے دوٹوک بات کریں اور حتمی فیصلے کیے جائیں۔ نواز شریف یہ بات لندن سے واپسی کے بعد لاہور کے علامہ اقبال ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف تین ہفتے کے دورے کے بعد لندن سے پاکستان واپس پہنچے تو لاہور ائر پورٹ پر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور نعرے بازی کی۔
نواز شریف نے اپنی جماعت کی ورکنگ کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے بات کریں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ انہوں نے کیوں عوام کے کیے وعدے پورے نہیں کیے؟ نواز شریف نے کہا کہ انہوں پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ آصف زرداری کو ایک خط بھی لکھا ہے جس کا ابھی تک انہیں کوئی جواب نہیں ملا البتہ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جلد ان کی پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین سے ملاقات ہوجائے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ ججوں کی بحالی، صدر مشرف کے مواخذے، مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے منشور پر قائم ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ عوام نے جن توقعات کو وابستہ کر کے اٹھارہ فروری کو مینڈیٹ دیا تھا وہ پوری نہیں ہوسکیں۔
ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمان میں ایک قومی پالیسی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھی پتہ ہونا چاہیے کہ وہ جسے دہشت گردی کی جنگ کہتا ہے اس کے لیے پاکستان میں اب کسی ایک فرد سے بات نہیں ہوسکتی بلکہ اسے سولہ کروڑ عوام کی نمائندہ پارلیمان سے بات کرنا ہوگی۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر یہ ہوگا تو پاکستان کی عزت اور توقیر میں بھی اضافہ ہوگا اور انہیں بھی (امریکہ ) کو یہ علم ہوگا کہ پاکستان میں بھی ایک نظام ہے جس کے تحت کام ہوتا ہے، پاکستان میں یہ نہیں کہ ایک شخص سیاہ و سفید کا مالک بن کر جو مرضی وعدے کر دے اور قوم اس کے ساتھ نہ ہو۔ | اسی بارے میں شاید دبئی سے کچھ پیچھے چلے گئے: نواز11 May, 2008 | پاکستان آصف، نواز ملاقات، اختلافات برقرار18 June, 2008 | پاکستان نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر17 July, 2008 | پاکستان غیر آئینی صدر داخلی معاملہ: نواز03 July, 2008 | پاکستان لاہور: نواز کے حق میں اہم مراکز بند28 June, 2008 | پاکستان نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا 23 June, 2008 | پاکستان نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا05 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||