لاہور: نواز کے حق میں اہم مراکز بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کے خلاف ہفتہ کے روز لاہور میں ہڑتال رہی۔ انجمن تاجران پاکستان نے عدالتی فیصلے کے خلاف شٹر ڈاؤن کی کال دی تھی۔ دیگر چھوٹی بڑی تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کی کال پر ہفتہ کے روز شہر کے اہم تجارتی مراکز میں زیادہ تر دکانیں بند رہیں، تاہم چھوٹے علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں اور وہاں ہڑتال کا خاص اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔ تاجروں کی ہڑتال کی وجہ سے شہر میں ٹریفک معمول سے کم نظر آئی۔ تاجروں نے نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شہر بھر کی مارکیٹوں میں بینر آویزان کر رکھے ہیں۔ جبکہ شہر کی سڑکوں پر تاجروں اور مسلم لیگ نواز کی جانب سے بینر آویزاں کیے گئے ہیں جن پر ہائی کورٹ کے فیصلے اور پی سی او ججوں کے خلاف سخت نعرے درج ہیں۔ شہر کی اہم سڑکوں پر نواز شریف کی قدآور تصاویر لگائی گئی ہیں جن پر ’قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ یا ’عدلیہ کی بحالی کی جنگ، نواز شریف کے سنگ‘ جیسے نعرے درج ہیں۔ انجمن تاجران پاکستان کے رہنما حاجی مقصود بٹ کے مطابق ہڑتال مکمل طور پر کامیاب رہی، بڑی مارکیٹوں کے علاوہ چھوٹی تجارتی مراکز بھی بند رہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری یہ سمجھتی ہے کہ ملک کے دو بار وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف کے ساتھ بھی اگر ایسی ناانصافی کی گئی ہے تو پھر عام شہری کے ساتھ کون انصاف کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے نواز شریف کے ساتھ انصاف نہ کیا اور شہباز شریف کے خلاف بھی کوئی فیصلہ آیا تو پھر انجمن تاجران پنجاب بھر میں ہڑ تال کرے گی اور پھِر ملک گیرہڑتال کی کال دی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی تاجر اتحاد کی کال پر جمعہ کے روز لاہور میں جزوی طور پر کاروبار بند رہا تھا۔ جبکہ مسلم لیگ نواز نے عدالتی فیصلے کے خلاف جمعہ کو یوم سیاہ منایا اور مال روڈ پر احتجاجی جلسہ بھی کیا تھا۔ | اسی بارے میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا 23 June, 2008 | پاکستان نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا05 June, 2008 | پاکستان نااہلی پر اپیل حکومت کرے گی:اشتر اوصاف 23 June, 2008 | پاکستان اہلیت: فریق بننےکی درخواستیں رد20 June, 2008 | پاکستان اہلیت کیس:یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ19 June, 2008 | پاکستان انتخابی اہلیت، شریف برادران کی طلبی05 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||