BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 July, 2008, 08:51 GMT 13:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابی اہلیت کیس کی سماعت ملتوی

نواز شریف
نواز شریف کے حلقہ این اے 123 میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیےگئےتھے
سپریم کورٹ نے شریف برادران کی انتخابی اہلیت کے حوالے سے وفاق کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں کی سماعت گیارہ اگست تک ملتوی کردی ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے مجوزہ حکومتی فیصلے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت اٹارنی جنرل کی درخواست پر کارروائی یکم اگست تک ملتوی کردی۔

پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی انتخابات میں حصہ لینے کی اہلیت سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے وکلاء نے ذاتی وجوہ کی بنا پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمٰن نے سماعت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بھی سماعت ملتوی کیے جانے کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔

اس مقدمے میں میاں نواز شریف کی وکالت اکرم شیخ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نمائندگی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث کر رہے ہیں۔

راجہ عبدالرحمٰن نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت چونکہ پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر کو میاں شہباز شریف کے خلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت کے لیے ٹربیونل کی تشکیل سے روکنے کی وفاق کی درخواست مسترد کر چکی ہے لہذا اس دوران چیف الیکشن کمشنر کو اپیلیٹ ٹریبیونل تشکیل دینے کا اختیار حاصل ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کےدو جج صاحبان پر مشتمل بنچ کی جانب سے متضاد فیصلہ آنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے یہ معاملہ اپیلیٹ ٹریبیونل کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی مخالف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ اسی نوعیت کے ایک مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے ہی میاں نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نا اہل قرار دے دیا تھا جس کے خلاف وفاق ہی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے ان کے حلقے میں انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ادھر سزائے موت کے خاتمے کے وزیراعظم کے فیصلے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر آج چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کو اٹارنی جنرل عبدالقیوم نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر قانون ملک میں موجود نہیں جس کی وجہ سے وہ حکومت کو موقف معلوم نہیں کرسکے لہذا عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردے۔

اسی بارے میں
جج پر اعتراض، بنچ ٹوٹ گیا
21 June, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد