پولیس کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بدھ کو پولیس اہلکار بھی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت سے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نےگزشتہ روز شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے خلاف فرائض سرانجام دینے سے بھی انکار کر دیا۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جلوس نکال کر منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اورمطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جانیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سرکاری ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ ان کے مطابق پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ ایک منصوبے کے تحت قتل کیا جارہا ہے۔
پرنس روڈ، سرکی روڈ، میزان چوک، جناح روڈ، مسجد روڈ، زرغون روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سڑکوں پر گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے رش کو لوگوں نے خود ہی کنٹرول کیا۔ بعد ازاں ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے احتجاج کرنے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو یقین دلایا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا جس کے بعد احتجاج کرنے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار پر امن طور پر منتشر ہو کر ڈیوٹی پر واپس آ گئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ وزیر خان ناصر نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزما ن کی تلاش جاری ہے اور کوئٹہ شہر کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے کل رات پرنس روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پولیس پر حملے جاری رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ واضع رہے کہ حال ہی میں صوبائی حکومت نے کوئٹہ شہرمیں ٹریفک پولیس کو کلاشنکوفیں فراہم کی ہیں تا کہ وہ اپنی حفاظت خو د کر سکیں لیکن ٹریفک کے ساتھ ساتھ کلاشنکوف سنبھالنے سے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ تو گئی ہیں مگر ان پر حملوں میں کمی واقع نہیں ہو ئی ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں تشدد، پولیس پر حملہ07 May, 2008 | پاکستان کوئٹہ:پولیس کی گاڑی پر حملہ13 May, 2008 | پاکستان پشاور پولیس پر حملہ، چار ہلاک09 June, 2008 | پاکستان حب: پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی22 June, 2008 | پاکستان ’پولیس والوں کے چیخنے کی آوازیں آرہی تھیں‘06 July, 2008 | پاکستان مستونگ دھماکہ، پولیس اہلکار ہلاک16 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||