پشاور پولیس پر حملہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبائی دارلحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر نامعلوم افراد کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات کوہاٹ روڈ پر متنی کے علاقے میں پیش آیا۔ تھانہ متنی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کی ایک گشتی ٹیم گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے کہ متنی کے علاقے میں فرنٹیر وزیرستان پیٹرول پمپ کے قریب گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار چار پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ حملے میں تھانہ متنی کے ایس ایچ او زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہستال میں داخل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بعد میں گاڑی کے قریب آ کر اسے آگ لگائی جس سے اہلکاروں کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نےاس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مسلح افراد قبائلی علاقے باڑہ کی طرف فرار ہوئے ہیں جہاں ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ متنی کا علاقہ قبائلی علاقے درہ آدم خیل کے سنگم پر واقع ہے۔ اس سے پہلے بھی اس علاقے میں پولیس چوکیوں پر کئی بار نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کئے جا چکے ہیں جس میں درجنوں پولیس افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ پشاور میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل ناصر باغ کے علاقے میں بھی ایک پولیس گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ دونوں حملے صوبہ سرحد میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پیش آئے ہیں۔ | اسی بارے میں نوشہرہ: جھڑپ میں چار زخمی05 June, 2008 | پاکستان پشاور، باڑہ میں بم دھماکے، 3 ہلاک24 May, 2008 | پاکستان سوات:اہلکار ہلاک، سکول نذرِ آتش21 May, 2008 | پاکستان ایم این اے پر حملہ چار ہلاک21 May, 2008 | پاکستان خیبرایجنسی میں مذہبی کمانڈر قتل20 May, 2008 | پاکستان کوہاٹ: بم حملے میں اہلکار ہلاک16 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||