ایم این اے پر حملہ چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی پیر نورالحق قادری کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے کے وقت ایم این اے گاڑی میں سوار نہیں تھے ۔ہلاک ہونے والے تمام افراد ایم این اے کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔ پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ تحصیل لنڈی کوتل سے منتخب رکن قومی اسمبلی پیر نورالحق قادری کی گاڑی میں ان کے رشتہ دار لنڈی کوتل سے پشاور جا رہے تھے کہ جمرود کے علاقے تختہ بیگ میں سڑک کے کنارے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایم این اے کے بھائی، چچا، بھتیجا اور بہنوئی شامل ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی میتیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے ان کے آبائی گھر لنڈی کوتل منتقل کردی گئیں ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر ایجنسی میں ایک مبینہ شدت پسند تنظیم لشکر اسلام نے ایک اور مذہبی تنظیم انصار الااسلام کے اہم کمانڈر مولانا مستعمین کو سرعام گولیاں مار قتل کردیا تھا۔ یہ واقعہ لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کے مرکز میں پیش آیا تھا۔ | اسی بارے میں خیبرایجنسی میں مذہبی کمانڈر قتل20 May, 2008 | پاکستان کوہاٹ: فوجی گاڑی پر بم حملہ20 May, 2008 | پاکستان قیام امن میں ناکامی پر جرگہ گرفتار20 May, 2008 | پاکستان قیدی نہیں’معصوم‘ رہا کیے ہیں: رحمان20 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||