یکطرفہ حملے نہ کریں: پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں پیر کو پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دورے کے پہلے روز امریکی صدر جارج بُش کے ساتھ ان کی ملاقات میں موضوع گفتگو بننے والا سب سے اہم مسئلہ ’دہشتگردی‘ تھا۔ صدر بُش نے جہاں پاکستان کے ساتھ مِل کر ’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ جاری رکھنے کی بات کی وزیر اعظم گیلانی نے بھی انہیں یقین دلایا کہ پاکستان اس مسئلے پر پوری طرح سنجیدہ ہے اور یہ اس کی اپنی جنگ ہے۔ واشنگٹن میں ہمارے نامہ نگار برجیش اپادھیائے نے بتایا کہ وزیر اعظم گیلانی نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ یکطرفہ حملے نہیں کرے اور اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیر کو ہونے والے حملے میں امریکہ کا ہاتھ ہے تو یہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ پیر کو میزائیل کے ایک حملے میں چھ لوگ مارے گئے تھے۔
دونوں ممالک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان سے امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں، تجارت بڑھانے، پاکستان اور افغانستان کے علاقوں میں تعمیرِ نو زون (ری کنسٹرکشن اوپورچیونٹی زون)، ’دہشت گردی‘ سے نمٹنے میں مدد کے لیے پاکستان کو مزید سازو سامان فراہم کرنے کی بات ہے۔ لیکن اس بیان میں قبائلی علاقوں میں سمجھوتے کی کوششوں یا امریکہ کی طرف سے یکطرفہ حملوں کی بات نہیں کی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے یہ ضرور کہا کہ صدر بُش کی سوچ ہے کہ دونوں ممالک کو ساتھ مِل کر اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم گیلانی کے دورے سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینک کہہ رہے تھے کہ شاید انہیں بے حد سخت الفاظ سننے پڑ سکتے ہیں لیکن کیمروں کے سامنے صدر بُش نے جو تصویر پیش کی اس میں تعریفیں تھیں، ساتھ مل کر کام کرنے کی بات تھی، پاکستانی جمہوریت پر اعتبار کی بات تھی اور خود مختاری کی بات تھی۔ امریکہ کے صدر جارج بُش کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری کی حمایت، پاکستان کو اناج کی خریداری کے لیے اگلے دو سالوں میں ساڑھے گیارہ کروڑ ڈالر کی امداد اور پاکستان کی بہتری کے لیے کانگریس کی کوششوں میں ساتھ دینے کا وعدہ۔ دیکھا جائے تو پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے امریکہ کے دورے کا پہلا دن کامیاب مانا جا سکتا ہے۔ لیکن صدر بُش نے پاکستان کی خودمختاری کی بات اس روز کی جب پاکستان میں میزائیل کے ایک حملے میں چھ لوگ مارے گئے اور ایک بار پھر امریکہ پر انگلی اٹھی۔ |
اسی بارے میں ’پاکستان اب بھی مضبوط اتحادی ہے‘28 July, 2008 | پاکستان طاقت کا استعمال بھی ضروری: امریکہ28 July, 2008 | پاکستان مصر: بش اورگیلانی کی ملاقات18 May, 2008 | پاکستان امریکہ:گیلانی بش ملاقات پیر کو27 July, 2008 | پاکستان گیلانی امریکی دورے پر روانہ26 July, 2008 | پاکستان دھماکےمیں پاکستان ملوث نہیں:گیلانی08 July, 2008 | پاکستان گیلانی اور رچرڈ باؤچر کی ملاقات30 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||