مصر: بش اورگیلانی کی ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امریکہ کے صدر بش نے پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ اقتصادی تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاہے۔ دونوں رہنماؤں نے مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات کے دوران اقتصادی امور، غذائی قلت، توانائی کی کمی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر جامع اور مفید بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ یہ عالمی مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنی لیڈر بے نظیر بھٹو کی زندگی سمیت کئی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کہ پاکستان میں نئی جمہوری حکومت کے قیام کا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر بش نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار اور عزم کو سراہتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں میں آنے والے دنوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اقتصادی شعبے میں پاکستان کی مشکلات خصوصاً اشیائے خوردنی کی قلت سے آگاہ ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیام امن کے لیے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے مصر گئے ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستانیوں کا نیویارک میں مظاہرہ09 November, 2007 | پاکستان مشرف میرے موقف سے آگاہ ہیں:بش11 November, 2007 | پاکستان ’خیرمقدم: مگر ایمرجنسی اٹھائیں‘29 November, 2007 | پاکستان پرویز مشرف کو صدر بش کا ٹیلیفون30 November, 2007 | پاکستان مشرف کے بیان کا خیرمقدم: امریکہ30 November, 2007 | پاکستان ’آئی سی جی بغاوت پر اکسا رہا ہے‘05 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||