BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 January, 2008, 08:15 GMT 13:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آئی سی جی بغاوت پر اکسا رہا ہے‘
صدر مشرف
انٹرنیشنل کرائسس گروپ صدر پرویز مشرف کی حمایت پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا ہے
حکومتِ پاکستان نے برسلز میں قائم تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی اس رپورٹ کو اپنے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے جس میں صدر پرویز مشرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملکی استحکام کی خاطر اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

پاکستانی حکومت کے ایک ترجمان نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے جانبدارانہ اور زمینی حقائق سے دور قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی اس رپورٹ کا عنوان ہے ’بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان کا مستقبل‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں دی گئی یہ تجویز پاکستانی قوانین کے مطابق بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے کہ پاکستانی فوج صدر مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کرے۔ ترجمان نے پاکستانی میڈیا کو ہدایت کی کہ وہ ایسا مواد احتیاط کے ساتھ شائع کیا کرے۔

انٹرنیشنل کرائسس گروپ صدر مشرف کی حمایت کرنے پر امریکہ پر کڑی تنقید کرتا رہا ہے۔ گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ امریکی کانگریس کے کچھ ارکان پر خاصا اثر رکھتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک حالیہ انٹرویو میں امریکی صدر بش کا کہنا تھا کہ وہ صدر مشرف کی اس لیے حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ دہشتگردی سے نمٹنے میں ایک اہم اتحادی ثابت ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے فوجی وردی اتارنے کا اپنا وعدہ بھی پورا کردیا ہے اور ملک میں انتخابات بھی کروانے جا رہے ہیں۔

ستائیس دسمبر کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان میں پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کے باعث آٹھ جنوری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر کے اٹھارہ فروری نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

پاکستانی فوجی’وار اگینسٹ ٹیرر‘
’امریکی امداد القاعدہ کے خلاف نہیں دفاع پر خرچ‘
ہیومن رائٹس واچ’عدلیہ بحال کرو‘
آئین کی نام نہاد بحالی ہوئی: ہیومن رائٹس واچ
ایمرجنسیایمرجنسی کا عرصہ
ایمرجنسی کے تحت ملک میں کیا کیا ہوا؟
جذباتی نہیں ہوتے
’فوج کے جنرل جذباتی نہیں ہوتے‘
مشرف اور سکیورٹی
شدت پسندی کی سیاسی مقابلے کا امکان
مشرفوہ بانس کی چھڑی
’بجھے بجھے مشرف اور فوجی کمان کی علامت‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد