BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 July, 2008, 14:15 GMT 19:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکےمیں پاکستان ملوث نہیں:گیلانی

پاکستانی وزیراعظم
پاکستان کیوں افغانستان میں انتشار چاہے گاگیلانی
پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کابل میں بھارتی سفارت خانے پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایک مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم آج کل ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیئے ملائیشیا میں ہیں اور انہوں نے یہ بات وہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیوں افغانستان میں انتشار چاہے گا جبکہ ایک مستحکم افغانستان پاکستان کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں استحکام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا شریک ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی پوزیشن نہایت اہم ہے لہذٰا اس پر دباؤ بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے اس شبہ کا اظہار کیا کہ کابل اور اسلام آباد کے حالیہ حملے صوبہ سرحد میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا ردعمل ہو سکتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ سرحد پار شدت پسندوں کی آمد و رفت روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دو ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر مکمل نظر رکھنا مشکل ہے۔

یاد رہے کہ افغان حکام کی جانب سے ان دھماکوں کے حوالے سے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ اس واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے کابل میں بھارتی سفارت خانے پر حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس کی مذمت کر دی تھی۔

کابل میں بم دھماکہ
خودکش حملہ آور کا نشانہ بھارتی سفارتخانہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد