BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 July, 2008, 11:45 GMT 16:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرویز اور فضل کے وارنٹ گرفتاری

پرویز الٰہی
پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پچیس جولائی تک انہیں عدالت میں پیش کریں
لاہور کی ایک مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان سمیت گزشتہ حکومت کے چنداعلٰی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔


پرویز الہی اور صوبائی حکومت کے حکام پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ڈاکٹر کے خلاف زلزلہ متاثرہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان پر اس معاملے میں بیان بازی کرنے اور مدعی کی ساتھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

دسمبر سنہ دوہزار پانچ میں ڈاکٹر مقصود میو ہسپتال میں تعینات تھے جب ان پر زلزلہ سے متاثرہ ایک کشمیری مریضہ سے زیادتی کاالزام لگا۔

وزیراعلٰی کی معائنہ ٹیم، پولیس اور محکمہ صحت کی الگ الگ ٹیموں نے انکوائری کی اور ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

بعد میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ چلا انہوں نے سپریم کورٹ تک مقدمہ لڑا اور بری ہونے کے بعد انہوں نے لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قذف کا مقدمہ دائر کردیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے انہیں ہتک عزت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس مقدمہ میں سابق وزیر اعلٰی چودھری پرویز الٰہی، مولانا فضل الرحمان سابق وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید، وزیر اعلٰی کی مشیر صبا صادق، سابق چیف سیکرٹری سلمان صدیق اور ایس ایس پی عامر ذوالفقار علی سمیت گیارہ افراد کو فریق بنایا گیا۔

بدھ کو ان میں سے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید، میو ہسپتال کے اس وقت کے ایم ایس فیاض علی رانجھا، سابق ایم پی اے روبینہ، پروفیسر مجید حسین اور مولانا محمد اکرم عدالت پیش ہوگئے۔

جبکہ باقی ملزمان پیش نہیں ہوئے جن کے پولیس نے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پچیس جولائی تک انہیں عدالت میں پیش کریں۔

اسی بارے میں
’مرضی کے خلاف بیان لیا گیا‘
13 December, 2005 | پاکستان
ریپ کیس، ملزم ڈاکٹر گرفتار
07 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد