BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 July, 2008, 16:23 GMT 21:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیب: ایک سو چھبیس افسر فارغ

نیب
ڈیپوٹیشن پر آنے والے مختلف افسران اپنے محکموں میں واپس چلے جائیں گے
رواں مالی سال کے بجٹ میں قومی احتساب بیورو کےلیے کم رقم مختص کرنے پر نیب میں ڈاؤن سائزنگ شروع کر دی گئی ہے اور اس ضمن میں گریڈ سولہ سے گریڈ بیس کے 126 افسران کو فارغ کردیا گیا ہے۔

ان میں پچاسی افراد کنٹریکٹ پر ہیں جبکہ اکتالیس افراد مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر نیب میں آئے تھے۔ نیب کے میڈیا ترجمان غزنی خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے مختلف افسران اپنے محکموں میں واپس چلے جائیں گے جبکہ کنٹریکٹ والوں میں ریٹائرڈ پولیس افسران اور بینکار شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے ہیڈ کوراٹر سے سترہ افسران کو فارغ کیا گیا ہے ان میں دس کنٹریکٹ کے اور سات ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران شامل ہیں۔

غزنی خان کے مطابق نیب پنجاب سے انتیس ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جن میں بیس کنٹریکٹ پر اور نو ڈیپوٹیشن پر آئے تھے۔ صوبہ سندھ میں نیب سے بیالیس افسران کو فارغ کیا گیا ہے جن میں تیس کنٹریکٹ پر اور بارہ ڈیپوٹیشن پر تھے۔

صوبہ سرحد سے نیب کے سترہ ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے ان میں دس کنٹیریکٹ پر اور سات ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان سے فارغ ہونے والے نیب کے چھ افسران شامل ہیں ان میں کنٹریکٹ کے چار اور ڈیپوٹیشن کےدو افسران شامل ہیں۔

راولپنڈی سے پندرہ افسران کو فارغ کیا گیا ہے جن میں گیارہ کنٹریکٹ اور چار ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران شامل ہیں۔

ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور انجنیئر شامل ہیں اور ان افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے محکموں میں رپورٹ کریں۔

واضع رہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کے دوران نیب کا ادارے میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا اور اُن کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ سیاستدانوں کے خلاف مقدمات قائم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
مصالحتی آرڈیننس، سب کے مزے
05 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد