BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 February, 2008, 05:58 GMT 10:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصالحتی آرڈیننس ایک بار پھر مؤثر

مصالحتی آرڈیننس پر عمل درآمد معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے روک دیا تھا
صدر مشرف کی طرف سے جاری کردہ عبوری آئینی حکم کے تحت وجود میں آنے والی سپریم کورٹ نے بدھ کو قومی مصحالتی آرڈیننس کے خلاف حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے اسے بحال کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے ماتحت عدالتوں کو ہدایات جاری کی ہے ہیں اس آرڈیننس کے تحت آنے والے تمام مقدمات کو اس کی روشنی میں نمٹایا جائے۔

معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے صدر مشرف کے پیپلز پارٹی کی مرحوم رہنماء بینظیر بھٹو سے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے قومی مصحالتی آرڈیننس پر عملدرآمد کو روکتے ہوئے اس کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا تھا۔
تاہم موجودہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے بینچ نے قومی مصحالتی آرڈیننس کے خلاف پانچ میں تین درخواستوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا جب کہ باقی دو پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

مصحالتی آرڈیینس ایک ڈیل کے نتیجے میں جاری ہوا تھا

اس بینچ کی سماعت کرنے والے دیگر ارکان میں جسٹس محمد نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، جسٹس اعجازالحسن اور جسٹس اعجاز یوسف شامل تھے۔

سپریم کورٹ نے جن تین درخواستوں کو عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دیا گیا وہ مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف، جماعت اسلامی کے سربراہ قاضی حسین احمد اور ایڈوکیٹ طارق اسد کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔

میاں شہبازشریف کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا انہیں اپنے موکل کی طرف سے اس مقدمے کی پیروی کرنے کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں ملی۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی کے وکیل ڈاکٹر فاروق حسن ملک سے باہر ہیں اور ایڈوکیٹ طارق اسد عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

درخواست گزار ڈاکٹر مبشر حسن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ علاج کے لیے امریکہ گئے ہوئے ہیں لہذا اس درخواست کی سماعت چودہ مارچ تک ملتوی کر دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا کہ ان کے وکیل انیس سو تہتر کے آئین کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ قومی مفاہمت کا کیا مطلب ہوتا ہے۔
ایک اور درخواست گزار روئیداد خان نے کہا کہ ان کے وکیل عارضہ قلب میں مبتلا ہے لہذا ان کی درخواست کی سماعت بھی مارچ کے دوسرے ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی جائے۔

اٹارنی جنرل ملک قیوم نے عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حساس نوعیت اور قومی اہمیت کا حامل معاملہ ہے اور اس پر تاخیر نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس آرڈیننس کے خلاف درخواستیں دائر کرنے والے اس کی پیروی میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مشرف کی طرف سے جاری ہونے والا آرٹیکل دوسوستر ٹرپل اے آئین کا حصہ اور اس سے منتخب پارلیمنٹ ہی رد کر سکتی ہے۔

معزول چیف جسٹس نے صدر مشرف کی طرف سے جاری ہونے والے قومی مفاہمتی آرڈیننس کی شق چھ اور سات پر عملدرآمد روک دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے کوئی شخص مستفید نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ قومی مفاہمتی آرڈیننس پر حکم امتناعی خارج ہونے پر سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کو ہوگا۔نیب کے ڈپٹی پراسکیوٹر ڈوالفقار بھٹہ کے مطابق اس وقت نیب کی مختلف عدالتوں میں آصف علی زرادری کے خلاف دس سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی وفات کے بعد ان کا نام متعدد مقدمات میں سے خارج کر دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
مصالحتی آرڈیننس، سب کے مزے
05 October, 2007 | پاکستان
جہانگیر درخواست نیب کے پاس
29 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد