’امریکہ کارروائی میں اضافہ نہ کرے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ سرحد کے گورنر نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستانی علاقے میں طالبان اور شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائیوں میں اضافہ نہ کرے۔ سرحد گورنر اویس غنی نے کہا ہے کہ پاکستانی علاقوں میں طالبان یا شدت پسندوں پر امریکی حملوں کی وجہ سے پاکستانی حکومت کے لیے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنا نامکن ہو جائے گا۔ اویس غنی نے کہا کہ ممکنہ امریکی حملوں کی وجہ سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی عوامی حمایت کو شدید دھچکا لگے گا۔ امریکی حکام شدت پسندوں سے مقابلہ کرنے کی پاکستانی کوششوں کو ناکافی سمجھتے ہیں اور امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ پاکستان کی سرحد کے پار طالبان اور شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کرے۔ | اسی بارے میں ہنگو: 17 سکیورٹی اہلکار ہلاک12 July, 2008 | پاکستان اہلکاروں کی ہلاکت کی دھمکی11 July, 2008 | پاکستان ہنگو: کرفیو نافذ، سرچ آپریشن شروع10 July, 2008 | پاکستان باجوڑ: دو ہلاک، متعدد زخمی11 July, 2008 | پاکستان عسکریت پسندی میں اضافہ، ملِکوں کی پسپائی11 July, 2008 | پاکستان امریکی گولہ باری، آٹھ فوجی زخمی11 July, 2008 | پاکستان ’فاٹا میں پہلے سے زیادہ شدت پسند‘11 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||