BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 July, 2008, 08:07 GMT 13:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ: دو ہلاک، متعدد زخمی

فائل فوٹو
باجوڑ میں چند دن قبل مسلح طالبان نے چارمنگ اور تحصیل سالارزئی کے پشت کے علاقے میں لڑکیوں کے تین پرائمری سکولوں اور ایک ڈسپنری پر مبینہ طور پر قبضہ کرلیا تھا
حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں پیش آنے والےمتعدد واقعات میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں ديگر واقعہ ميں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے مڈل سکول کو بم دھماکے سے اڑایا ہے۔

پولٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ پہلا واقعہ تحصیل سالارزئی کے علاقے ماندل میں گزشتہ شب کو اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ایک لیویز اہلکار کے گھر پر راکٹ سےحملہ کردیا۔

ان کے مطابق اس واقعہ میں ایک بچہ ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔دونوں بچے شدید زخمی ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیےایجنسی ہیڈ کورارٹر اسپتال خار پہنچادیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا کہ ایک دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی لاش صدر مقام خار میں پھینک دی ہے۔

ان کے بقول اس شخص کو گلے میں پھندا ڈال کر مارا گیا ہے۔قتل کیے جانے والے شخص کی کوئی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری طرف گزشتہ شب ہی تحصیل عنایت کلی میں نامعلوم افراد نے گرلز مڈل سکول میں دو دھماکے کیے ہیں جس میں حکام کے مطابق بیس میں سے تقریبا دس کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ عمارت کے باقی حصے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے باجوڑ میں تمام تعلیمی ادرے بند ہیں۔

باجوڑ میں چند دن قبل مسلح طالبان نے چارمنگ اور تحصیل سالارزئی کے پشت کے علاقے میں لڑکیوں کے تین پرائمری سکولوں اور ایک ڈسپنری پر مبینہ طور پر قبضہ کرلیاتھا۔

پولٹیکل انتظامیہ نے قبضہ ختم کرانے کے ایک قبائلی جرگہ بھی تشکیل دیا تھا مگر مذاکرات کے باوجود وہ قبضہ ختم کرانے میں ناکام ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد