BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 July, 2008, 14:28 GMT 19:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خودکش حملہ

ڈیرہ اسمعیل خان حملہ(فائل فوٹو)
ڈیرہ اسماعیل خان فرقہ وارانہ فسادت کے لحاظ سے انتہائی حساس ضلع ہے
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خودکش حملے میں حملہ آور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے سول ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے سربراہ عبدالغفار قیصرانی نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کی شام سات بجے بنوں روڈ پر کوٹلی امام میں جاری شہدائے اسلام کانفرنس کے اختتام پر ایک خودکش حملہ آور نے پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے ایک ناکے پر پولیس نے اسے رکنے کو کہا۔

پولیس سربراہ کے مطابق ناکے پر پہنچنے سے پہلے ہی خودکش حملہ آور نے دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ خود ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے قریب موجود چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈیرہ اسماعیل سول ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق اہل تشیع سے ہے اور وہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ حفاظتی ناکے پر مامور تھے۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سنی شیعہ فرقہ وارانہ فسادت کے لحاظ سے انتہائی حساس ضلع ہے اورگزشتہ ایک مہینے کے دوران یہاں فرقہ وارانہ تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
مسجد میں دھماکہ، 4 ہلاک
16 June, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد