کشمالہ طارق کی رکنیت منسوخ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے رُکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کی پارٹی رُکنیت ختم کردی ہے جبکہ قومی اسمبلی سے اُن کی رُکنیت ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ قاف کے سیکریٹری اطلاعات طارق عظیم نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشمالہ طارق جو خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور متعدد بار پارٹی کے قواعد کی خلاف ورزی کی جس پر اُنہیں تنبیہہ کی گئی تھی۔ لیکن انہوں نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی جس پر پارٹی کے صدر نے منگل کے روز انہیں پارٹی سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق پارٹی میں گروپ بندی کر رہی تھیں جس پر پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ کشمالہ طارق مختلف ٹی وی چینلز پر آ کر اپنی جماعت کے پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں اور بلخصوص انہوں نے فیصل صالح حیات کو قومی اسمبلی میں جماعت کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے پر شدید اعتراض کیا تھا۔ کشمالہ طارق دوسری مرتبہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ قاف کی طرف سے رکن قومی اسمبلی بنی ہیں۔ طارق عظیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اُن کی جماعت کی طرف سے مخصوص نشستوں پر خواتین کے ناموں کی فہرست موجود ہیں اور کشمالہ طارق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد اُن کی جگہ اُن کی جماعت ہی کی خاتون رُکن قومی اسمبلی بن جائیں گی۔ | اسی بارے میں مسلم لیگ (ق) میں شدید اختلافات17 April, 2008 | پاکستان قومی اسمبلی میں بلدیات نظام 04 June, 2008 | پاکستان ’غریب عوام کے امیر نمائندے‘28 March, 2008 | پاکستان گرفتار ججوں کی رہائی ’حکم‘24 March, 2008 | پاکستان خواتین نشستوں کے بعد پارٹی پوزیشن07 March, 2008 | پاکستان کاغذات کی جانچ پڑتال شروع27 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||