ڈاکٹرقدیر، حراست پراٹارنی طلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل ملک قیوم کو عدالت میں طلب کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد اسلم کی عدالت میں جب ان درخواستوں کی سماعت شروع ہوئی تو جاوید اقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حکومت نے اُن افراد کی فہرست ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کی جو ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ابھی تک حبس بے جا میں ہیں اور اُن سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت مسلسل خراب ہور ہی ہے اور یہ سارے اقدام ایک سازش کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ اقبال جعفری نے کہا کہ اُن کے موکل کے رشتہ دار اور دوست اُن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن اُن کے گھر کے باہر موجود سکیورٹی کے اہلکار انہیں ڈاکٹر قدیر سے ملاقات کی اجازت نہیں دے ر ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل ملک قیوم کو پندرہ جولائی کے روز طلب کیا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹر عبدالقدیر کی اہلیہ نے عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو حبس بے جا میں نہیں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملکی مفادات کے خلاف بیانات دیئے ہیں۔ اس درخواست میں صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور داخلہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر رحمان ملک کو بھی فریق بنایا گیا ہے اس ضمن میں اُن کے وکیل بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے جمعرات کے روز عدالت میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی طرف سے وکالت نامہ پیش کیا۔ | اسی بارے میں ’شاید بتا دوں کہ اعتراف کیوں کیا‘28 May, 2008 | پاکستان ڈاکٹرقدیرہسپتال سےگھرمنتقل09 March, 2008 | پاکستان ڈاکٹر کے قتل کی سازش کا الزام06 March, 2008 | پاکستان ڈاکٹر قدیر ہسپتال میں داخل05 March, 2008 | پاکستان قدیر پر بیان، پیپلز پارٹی کی وضاحت26 September, 2007 | پاکستان ڈاکٹر قدیر بدستور علیل ہیں: بہن29 November, 2006 | پاکستان ڈاکٹر قدیر کی صحت کیسی؟25 November, 2006 | پاکستان ’ڈاکٹر خان کی صحت بہتر ہے‘28 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||