BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 November, 2006, 15:51 GMT 20:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر قدیر کی صحت کیسی؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان
ڈاکٹر خان کے مثانے میں کینسر کی تشخیص کے بعد نو ستمبر کو کراچی میں ان کا آپریشن کیا گیا تھا
پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

سنیچر کو جاری کردہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر خان کی صحت کے بارے میں عوام کو با خبر رکھنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں وقت بوقت عوام کو مطلع بھی کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے بعض اخبارات میں پھر بھی قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں شائع ہو رہی ہیں۔

بیان کے مطابق ڈاکٹر خان کا آپریشن کرنے والے تین سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے جس کے سربراہ ڈاکٹر فرحت عباس ہیں، بارہ نومبر کو ان کا طبی معائنہ کیا اور انہی کی رپورٹ کا متن جاری کیا جارہا ہے۔

بیان میں رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ معائنہ کرنے والی ٹیم نے ڈاکٹر خان کو تندرست پایا اور ان کے جذبے بھی انہیں جواں لگے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی پنڈلی کی ایک نس میں خون جمنے سے معمولی پیچیدگی پیدا ہوئی تھی جو علاج معالجے سے اب ٹھیک ہوگئی ہے۔

معائنہ کرنے کے بعد طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اب کینسر صرف Prostate Gland یعنی مثانے میں ریزش پیدا کرنے والے خلیے تک محدود ہوگئی ہے اور آپریشن کے بعد اُسے پھیلنے سے روکا گیا ہے۔ طبی معائنوں سے ثابت ہوا ہے کہ کینسر پیدا کرنے والے جزیات کہیں بھی نظر نہیں آئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپریشن سے کینسر کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان کو اب مثانے کے کینسر سے متعلق کسی اضافی علاج کی ضرورت نہیں ہے البتہ وہ ان کا وقت بوقت معائنہ کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر خان کے مثانے میں کینسر کی تشخیص کے بعد نو ستمبر کو کراچی میں ان کا آپریشن کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے ان کے آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جوہری پھیلاؤ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کے اقرار کے بعد سن دو ہزار چار میں وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے برطرف کر کے کئی ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا اور وہ اب تک فوج کے سخت پہرے میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

اسی بارے میں
’ڈاکٹر خان کی صحت بہتر ہے‘
28 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد