جنڈولہ: ہلاکتوں کی تعداد چوبیس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان سے ملحقہ نیم قبائلی علاقے جنڈولہ سے حکومت کے حمایت یافتہ امن کمیٹی کے دو مزید اراکین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چوبئیس ہو گئی ہے۔ ٹانک میں مقامی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ امن کمیٹی کے مزید دو ارکان کی لاشیں کڑی وام کے علاقے سے ملی ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جنڈولہ کے قریب چوبیس افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ یہ لوگ ترکستان نامی ایک شخص کی قیادت میں لوٹ مار میں ملوث تھے۔ تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے لوگ مقامی امن کمیٹی کے اراکین تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بیٹی قبائلی کے ایک جرگے نے لاشوں کو وصول کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید چھ اہلکار لاپتہ ہیں اور انتظامیہ کو شبہ ہے کہ ان کو بھی ہلاک کیاگیا ہے لیکن ان کی لاشیں تاحال برآمد نہیں ہوئی ہے۔ یہ افراد مقامی امن کمیٹی کے ان تیس اراکین میں سے تھے جنہیں مقامی طالبان نے دو دن قبل سورغر کے علاقے سے اغواء کیا تھا۔ اس سے قبل ٹانک سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور جنڈولہ کے گاؤں کڑی وام سے بدھ کو مقامی لوگوں کو حکومت کی حمایت یافتہ امن کمیٹی کے بائیس اراکین کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ لاشیں ایک پہاڑی نالے میں پھینکی گئیں تھیں اور مقامی انتظامیہ نے لاشیں وصول کرنے کےلیے بیٹنی قبائل کا جرگہ کڑی وام روانہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے ٹانک نیم قبائلی علاقے میں مقامی طالبان اور امن کمیٹی کے درمیان سورغر کے مقام پر لڑائی ہوئی تھی جس میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں تین مقامی طالبان، امن کمیٹی کے پانچ ارکان، دو بچے اور دو خواتین شامل تھیں۔ اس کے علاوہ مقامی طالبان امن کمیٹی کے تیس اراکین کو اغواء کر کے لے گئے تھے۔ دوسرے دن امن کمیٹی کے اراکین نے علاقہ چھوڑ دیا تھا اور اکثر اراکین ٹانک پہنچ گئے تھے اور علاقے میں مقامی طالبان نے امن کمیٹی کے کئی اراکین کے گھروں کو نذر آتش کردیا تھا۔ علاقے پر مقامی طالبان کا قبضہ ختم کرنے کے لیے گزشتہ روز فوج نے آپریشن کی تیاریاں شروع کی تھیں اور ایک سو سے زیادہ فوجی جوان آٹھ بکتربند گاڑیاں اور تین ٹینک کو ٹانک کے قریب منزئی سے جنڈولہ پہنچا دیا تھا بعد میں پولیٹکل انتظامیہ نے محسود اور بیٹی قبائل کاجرگہ جنڈولہ بھیجدیا اور فوج کے ساتھ مذاکرات کے بعد فوج نے کارروائی روک دی اور فوج واپس منزئی پہنچ گیا۔ | اسی بارے میں جنڈولہ میں آپریشن کی تیاریاں24 June, 2008 | پاکستان ٹانک میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک23 June, 2008 | پاکستان سوات میں لڑائی، دو طالبان ہلاک24 June, 2008 | پاکستان کرم کے بہتر حالات کے لیے مظاہرہ23 June, 2008 | پاکستان قلات میں دھماکہ، متعدد زخمی23 June, 2008 | پاکستان کوہاٹ میں کیبل نیٹ ورک بند 22 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||