BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 June, 2008, 20:18 GMT 01:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قلات میں دھماکہ، متعدد زخمی

بلوچستان پولیس(فائل فوٹو)
پولیس اہلکاروں کے مطابق حملہ آوروں نے دستی بم سے حملہ کیا(فائل فوٹو)
بلوچستان کے شہر قلات میں ایک دھماکے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کا تعلق ملتان سے ہے اور یہاں محنت مزدوری کے لیے آئے تھے۔

قلات سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ مسلم محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک مکان میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ جس وقت دستی بم پھینکا گیا اس وقت اہل خانہ کھانا کھا رہے تھے۔

مقامی صحافی محمود آفریدی نے بتایا ہے کہ چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک خاتون کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

زخمیوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا گیا ہے اور گرمیوں میں محنت مزدوری کے لیے قلات آتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں پنجاب اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں مزدور مستری وغیرہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں آجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ادھر اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نصیر آباد کے علاقے چھتر میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں ایف سی کا جانی نقصان کہیں زیادہ ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے مطابق اس حملے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز سوئی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا اور ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا تھا۔ سرکاری سطح پر فورسز پر حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد