ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول: طالبان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریک طالبان پاکستان نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جنڈولہ کے قریب بائیس افراد کو ہلاک کرنے کا دفاع کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لوگ ترکستان نامی ایک شخص کی قیادت میں لوٹ مار میں ملوث تھے۔ تاہم مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے لوگ مقامی امن کمیٹی کے اراکین تھے۔ جنڈولہ کے گاؤں کڑی وام سے بدھ کو مقامی لوگوں کو حکومت کی حمایت یافتہ امن کمیٹی کے بتائے جانے والے بائیس اراکین کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ لاشیں ایک پہاڑی نالے میں پھینکی گئیں تھیں۔ تحریک کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی محسود اور بیٹنی قبائلی نے مشترکہ طور پر ترکستان کے خلاف کی جو ’غیرقانونی ٹیکس وصول کرنے، عورتوں سے زیورات چھینے اور ان کی بےعزتی کے مرتکب پائے گئے تھے‘۔ ترجمان نے دعوٰی کیا ’ترکستان سے بیٹنی اور محسود قبائل کے لوگ بہت تنگ تھے کیونکہ وہ لوگوں سے زبردستی ٹیکس وصول کرتا تھا۔ اسی لیے لوگوں نے طالبان سے اس شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔‘ ایک سکیوٹی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ بیٹنی قبیلے کے کچھ لوگ محسود کی گاڑیاں روک رہے تھے اور ان کی عورتوں کی تلاشی کا تقاضہ کرتے تھے جو اس کارروائی کی وجہ بنا۔ مولوی عمر کے مطابق کارروائی کے دوران ترکستان کے اٹھائیس ساتھی ان کے حراست میں آئے جنہیں بیٹنی اور محسود قوم کے فیصلے کے مطابق قتل کر دیا گیا۔ مارے جانے والوں میں ترکستان کا بھائی ہندوستان بھی شامل تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکستان چار دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب رہے تاہم مقامی طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ مولوی عمر نے قبائلی ایجنسی اورکزئی میں بھی مبینہ طور پر غنی شاہ اور سحر نامی افراد کی سربراہی میں ایک جرائم پیشہ گروہ کے خلاف کارروائی میں چھ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تحریک طالبان نے پشاور کے مضافات میں گزشتہ دنوں اٹھارہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے اغواء سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا ان کا اگلا ہدف پشاور ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک کا بنیادی مقصد امن و امان برقرار رکھنا ہے نہ کہ خوف و ہراس پھیلانا۔ | اسی بارے میں جنڈولہ میں آپریشن کی تیاریاں24 June, 2008 | پاکستان ٹانک میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک23 June, 2008 | پاکستان سوات میں لڑائی، دو طالبان ہلاک24 June, 2008 | پاکستان کرم کے بہتر حالات کے لیے مظاہرہ23 June, 2008 | پاکستان قلات میں دھماکہ، متعدد زخمی23 June, 2008 | پاکستان کوہاٹ میں کیبل نیٹ ورک بند 22 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||