BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 June, 2008, 07:05 GMT 12:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات میں لڑائی، دو طالبان ہلاک

فائل فوٹو
سوات میں صوبائی حکومت نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے کے بعد فریقین میں پہلی مرتبہ جھڑپ ہوئی ہے جس میں دو طالبان کے ہلاک جبکہ دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سوات میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کرنل ندیم نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی صبح سات بجے تحصیل مٹہ میں سمبٹ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ ان کے بقول جوابی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فریقین کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ جاری رہی تاہم بقول ا ن کے اس واقعہ میں سکیوٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

سوات میں طالبان ترجمان مسلم خان نے اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتےہوئے الزام لگایا کہ امن معاہدے کے باوجود منگل کی صبح سکیورٹی فورسز نے پہاڑوں میں چھپے طالبان کا محاصرہ کیا جبکہ طالبان نے اپنے’دفاع‘ میں ان پرفائرنگ کردی۔

مسلم خان کا کہنا تھا کہ مسلح طالبان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پہاڑوں پر چلے گئے ہیں مگر وہاں پر بھی انہیں چین سے بیٹھنے نہیں دیا جارہا ہے۔ ان کے بقول سکیورٹی فورسز نے یہ مبینہ کارروائی ایک ایسے وقت کی ہے جب صوبائی حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے طالبان کی سو رکنی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس مولانا فضل اللہ کی سربراہی میں جاری ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد