جنڈولہ میں آپریشن کی تیاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان میں جنڈولہ کے دو مختلف دیہات میں فوج اور سکاؤٹس فورس نے مشتبہ مقامی طالبان کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس آپریشن کے لیے ایک سو سے زیادہ فوجی جوان، آٹھ بکتربند گاڑیاں اور تین ٹینک منزئی سے جنڈولہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔ نیم قبائلی علاقے ٹانک میں مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کو ٹانک سے کوئی چالیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب جنڈولہ کے علاقوں کڑی وام اور سورغر میں فوج مقامی طالبان کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر رہی ہے۔انتظامیہ کے مطابق آپریشن سے پہلے فوج نے وانا ۔جنڈولہ اور ٹانک ۔جنڈولہ شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق منگل کو مقامی طالبان نے سورغر کے علاقے میں امن کمیٹی کے کئی اہلکاروں کے گھروں کو نذر آتش کر دیا تھا۔ راکٹوں اور خودکار ہھتیاروں سے مسلح مقامی طالبان نے پورے گاؤں کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق مقامی طالبان نےگزشتہ رات سورغر کے علاوہ کئی دوسرے علاقوں پر بھی قبضہ کیا اور علاقے میں مقامی طالبان گاڑیوں میں گشت بھی کر رہے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن کمیٹی کے تمام اہلکاروں نے ایف ار کا علاقہ چھوڑ دیا ہے اور کئی اہلکار ٹانک پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب ٹانک میں محسود قبائل اور بھٹنی قبائل کا ایک مشترکہ جرگہ پولیٹکل کچہری میں ہوا۔ جس میں محسود دونوں قبائل کے علماء اور عمائدین شریک ہوئے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جرگے کی کوشش ہوگی کہ مقامی طالبان اور فوج کے درمیان تصادم نہ ہو اور مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرلیا جائے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز ایف آر جنڈولہ کے قریب کویائی کے علاقے میں مقامی طالبان اور اور حکومت کی حمایت یافتہ امن کمیٹی کے درمیان لڑائی میں چھ افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے اور امن کمیٹی کے دس افراد کو اغواء کر لیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مقامی طالبان اور تین امن کمیٹی کے اہلکار شامل تھے۔ | اسی بارے میں ٹانک میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک23 June, 2008 | پاکستان سوات میں لڑائی، دو طالبان ہلاک24 June, 2008 | پاکستان کرم کے بہتر حالات کے لیے مظاہرہ23 June, 2008 | پاکستان قلات میں دھماکہ، متعدد زخمی23 June, 2008 | پاکستان کوہاٹ میں کیبل نیٹ ورک بند 22 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||