BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حمزہ شہباز نے حلف اٹھالیا

 حمزہ شہباز
حمزہ شہباز پہلی بار رکن قومی اسمبلی بنے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے پیر کو بطور رکن قومی اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

حمزہ شہباز بھی اپنے والد کے طرح بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

وہ پیر کو قومی اسمبلی پہنچے تو اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا، سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ان سے حلف لیا۔

انہوں نے بعد میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ وہ آمریت کو شکست دیکر اسمبلی تک پہنچے ہیں۔

شریف خاندان میں سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے علاوہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے رشتہ دار بلال یاسین قومی اسمبلی اور محسن لطیف پنجاب اسمبلی کے ممبر ہیں۔

جبکہ نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار سینیٹر اور ایک قریبی رشتہ دار عابد شیر علی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

حمزہ شہباز عملی سیاست کے علاوہ خاندان کے کاروبار میں بھی اپنے والد کے دست راست ہیں اور شریف خاندان کے کاروبار کے بٹوارے کے بعد وہ اپنے والد کے حصے کا بزنس بخوبی چلا رہے ہیں۔

حمزہ شہباز شریف اگرچہ پہلی بار رکن قومی اسمبلی بنے ہیں لیکن عملی سیاست میں وہ کئی برس پہلے ہی داخل ہوگئے تھے۔

مقتولہ سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کے دور حکومت میں جب شہباز شریف بیرون ملک چلےگئے تھے تو ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو ایک برس اڈیالہ جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔

بارہ اکتوبر سنہ ننانوے کو جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تختہ الٹا گیا تو حمزہ شہباز کو نظر بندی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ شاید اتفاق ہی ہے کہ جس روز حمزہ شہباز نے رکن قومی اسمبلی کے طور پر حلف اٹھایا ہے اُسی روز میاں نواز شریف کو لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے انتخاب لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

اسی بارے میں
شہباز شریف کی جگہ حمزہ شریف
13 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد