BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 June, 2008, 15:31 GMT 20:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پارلیمان کےگھیراؤ کے حق میں نہیں‘

شہباز شریف (فائل فوٹو)
’مسلم لیگ نون اس تحریک کا ساتھ دیکر کوئی چالاکی نہیں کررہی ہے: شہباز شریف
مسلم لیگ نون کےصدر اور پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے گھیراؤ کے حق میں نہیں لیکن فیصلہ وکیلوں نے کرنا ہے کیونکہ وہ ہی تحریک کو لیڈ کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں سنئیر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ’مسلم لیگ نون اس تحریک کا ساتھ دیکر کوئی چالاکی نہیں کررہی ہے۔ہم نے انتخابات سے پہلے سے قوم سے ججوں کی بحالی کا وعدہ کیا تھا اور ہم اس پر کاربند ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ ججوں کی بحالی کے حق میں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پنجاب حکومت وفاقی سرکار کے خلاف اس تحریک کی سرپرستی کررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کا معاملہ جمود کا شکار ہوا تو بات سب کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کاحق ہے لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ جو پہلے سے سازشوں کے لیے تیار بیٹھے ہیں وہ مخالفین دوبارہ سے جال بننا شروع کردیں۔

انہوں نے لانگ مارچ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ کسی بدامنی اور توڑپھوڑ میں شامل نہ ہوں۔خود ان کے الفاظ تھےکہ ’میں ان کی داڑھی کو ہاتھ لگاتے ہوئے اپیل کرتا ہوں کہ امن وامان کو ہاتھ میں مت لیں۔‘

وزیراعلی نے کہا کہ وکلاءتحریک میں اگر مسلم لیگ نون شامل نہ ہو تو یہ بے قابو ہوجائے گا اور جو جدھر چاہے گا گھوڑ ے کا رخ ادھر موڑ دے گا۔

پی پی پی اور اپنی جماعت کے ججوں سے متعلق موقف کے حوالے سے انہوں نے کہا ’اس میں کوئی شک نہیں کہ کبھی وہ تجاوز کرتے ہیں اورکبھی ہم تجاوز کرتے ہیں لیکن مفاہمت کے جذبے سے ہم اس اتحاد کو چلا کر دکھائیں گے۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں سے سیلف فنانس کی سیٹیں ختم کردی گئی ہیں کیونکہ میرٹ پر آنے والے طالبعلم داخلے سے صرف اس لیے محروم رہ جاتے تھے کہ وہ سیلف فنانس سکیم کے تحت ادائیگی نہیں کرسکتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد