شہباز شریف کی جگہ حمزہ شریف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شریف خاندان کے نوجوان حمزہ شہباز لاہور سے قومی اسمبلی کے اس حقلہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں جہاں سے ان کے والد شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جا چکے ہیں۔ حمزہ شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ ایک سو باون سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔ اس نشت پر سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔مسلم لیگی ذرائع کا کہنا ہے اب حمزہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار نہیں ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ جمعہ کو پارٹی ٹکٹ کے دیگر فیصلوں کے ہمراہ ہی کیا جائےگا۔ اسی سیٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اشرف اعجاز گل نے بی بی سی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہی کی مدد کے لیے پوری حکومتی مشینری سرگرم ہے اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کو کم از کم اس حلقے سے ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابات لڑنا چاہیے۔ ادھر پیپلز پارٹی کی رہنما بینظیر بھٹو کے مسلم لیگ نون سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے واضح اعلان کے بعد مسلم لیگی عہدیدار کھل کر پیپلز پارٹی سے انتخابی ایڈجسٹمنٹ کی بات کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے سرکردہ لوگ قاف لیگ کے ایسے امیدواروں کی فہرست تیار کر رہے ہیں جنہیں وہ ہرصورت شکست سے دوچار کرنا چاہیں گے اور جہاں ان کے مدمقابل مسلم لیگ نون کا امیدوار مضبوط نہیں وہاں پیپلز پارٹی کی مدد حاصل کی جائے گی۔ اسی طرح مسلم لیگ نون کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کاغذات لاہور میں قومی اسمبلی کی جس نشست سے مسترد ہوئے ہیں وہاں سے امکان ہے کہ ان کے سسرالی رشتہ دار بلال یاسین کو مسلم لیگ نون کا ٹکٹ دیدیا جائے گا۔ میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے خاندان کے فیصلے کے مطابق اپنے کاغذات جمع نہیں کرائے تھے البتہ اب ان کے رشتہ دار بلال یاسین کے میدان میں اترنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ اعتزاز احسن کی خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ نون روحیل اصغر کو پارٹی ٹکٹ دینے پر غور کر رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا واضح امکان موجود ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون پنجاب کے ان اہم انتخابی حلقوں میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں گی جہاں مسلم لیگ قاف کے اہم عہدیدار اور دونوں جماعتوں کے بڑے منحرف ارکان انتخابات میں حصہ لیں گے۔ |
اسی بارے میں آٹھ جنوری: انتخابی سرگرمیاں غائب08 December, 2007 | پاکستان عام انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل08 December, 2007 | پاکستان ’خدا کے لیے وکلاء کا ساتھ دیں‘ 07 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||