حمزہ بلامقابلہ رکن اسمبلی منتخب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیْ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے این اے ایک سو انیس سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد نے میاں حمزہ شریف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کی تصدیق کی۔ حمزہ شہباز لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو انیس سے انتخاب میں حصہ لے رہے تھے، اپنے مدمقابل تمام امیدواروں کے دستبردار ہونے کی وجہ سے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ حمزہ شہباز کے والد شہباز شریف بلامقابلہ رکن پنجاب ببنے کے بعد وزیر اعلیْ کے منصب پر فائز ہیں۔ حمزہ شہباز شریف کے مخالف امیدواروں میں پیپلز پارٹی کے ذکریا بٹ ، مسلم لیگ قاف کے امجد محمود چودھری اور دیگر آزاد امیدوار پہلے ہی دستبردار ہوچکے ہیں جبکہ اس حلقہ سے ایک خاتون امیدوار شبنم بیگم اور اختر جاوید خان نے بھی جمعرات کو اپنے کاغدات نامزدگی واپس لے لیے اس طرح قومی اسمبلی حلقہ ایک سو انیس سے حمزہ شہباز تمام امیدوار کے دستبردار ہونے پر اکیلے امیدوار رہ گئے۔ حمزہ شہباز شریف خاندان کے پہلے نوجوان ہیں جو رکن اسمبلی ببنے ہیں۔ شریف برادران کے کاغذات مسترد ہونے اور قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو انیس میں انتخاب ملتوی ہونے کی وجہ سے شریف خاندان کاکوئی فرد اٹھارہ فروری کوہونے والے انتخابات کی وجہ سے اسمبلی میں نہیں پہنچ سکا۔ خیال رہے کہ حمزہ شہباز کے والد شہباز شریف بھکر سے صوبائی اسمبلی حلقہ اڑیالیس سے پنجاب اسمبلی کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہوئے ہیں اور بعدازں بلامقابلہ رکن وزیر اعلْیْ چنے گئے ہیں جبکہ ان کی تایا اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف لاہور کے قومی اسمبلی حلقہ ایک سو تئیس سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے ہیں۔۔نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر راولپنڈی کے قومی اسمبلی سے امیدوار ہیں۔ | اسی بارے میں ’شہباز بِلامقابلہ ایم پی اے‘02 June, 2008 | پاکستان شہباز منتخب: نوٹیفیکیشن جاری03 June, 2008 | پاکستان نواز، شہباز کو نئے چیلنج کا سامنا04 June, 2008 | پاکستان اہلیت: فریق بننےکی درخواستیں رد20 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||