BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خوست: خاتون اور تین بچے ہلاک
 فائل فوٹو
گزشتہ ماہ حامد کرزئی نے پاکستان کےاندر فوجی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی
افغانستان کے صوبے خوست میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک راکٹ حملے میں حکام کے مطابق ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق شدت پسندوں نے یہ راکٹ پاکستان کی سرحد کے اندر سے نیٹو افواج کے اڈے پر فائر کیا تھا جو خوست میں سرحد کے قریب ایک گاؤں پر گرا۔

نیٹو کے مطابق پکتیکہ کے صوبے میں بھی اس کے اڈے کو شدت پسندوں نے پاکستان کی سرحد کے اندر سے نشانہ بنایا جس کے جواب میں اس نے توپ خانے کا استعمال کیا۔

پاکستان فوج کے ترجمان اطہر عباس نے رابطہ کرنے پر بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ’شرپسندوں‘ نے جو حملہ کیا تھا وہ افغانستان کے اندر حملہ تھا جس کے جواب میں نیٹو کی فورس نے ان ’شرپسندوں‘ کےخلاف کارروائی کی ہے جو وہاں ان کو نشانہ بنا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوسٹ نے جب ان ’شرپسندوں‘ کو دیکھا تو ان پر اِس پوسٹ سے بھی فائر کیا گیا۔ انہوں نے اس ببات کی تردید کی پاکستان کی سرحد میں آ کر کسی نے کوئی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولے پاکستانی پوسٹ کے قریب گرے ہیں لیکن ان سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان کی سرحد کے اندر امریکی فوج کے حملوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں پاکستان پوسٹ پر حملے کی تفتیش اس ہفتے شروع ہو جائے گی۔

مہمند ایجنسی پر حملے میں ایک میجر سمیت گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقع کی تفیتش کرنے والی مشترکہ ٹیم کی شرائط اور طریقہ کار طے کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دونوں اطراف کی افواج میں روابط اور معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے کے لیے سہ فریقی اجلاس اس ہفتے ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد