’پی سی او ججوں کی مخالفت جاری‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں اعلیْ عدلیہ کے ججوں کی اسامیوں میں جو اضافہ کیا جا رہا ہے ان اسامیوں پر پی سی او ججوں کو تعینات کیاگیا تو ان کی جماعت اس کی مخالفت کرے گی۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کے ایک غیر رسمی مشاورتی اجلاس کے بعد احسن اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ وفاقی بجٹ میں اعلیْ عدلیہ کے ججوں کی تعداد میں اس لیے اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے کہ ان اسامیوں پر پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کا تقرر کیا جائے۔ صدر کے موخذاے کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ کل سے پہلے اسی وقت صدر کے موخذاے کی تحریک لانے کو تیار ہیں تاہم ان کواپنی اتحادی جماعتوں کی طرف سے گرین سنگل کا انتظار کر رہے ہیں اور جیسے ان کو سنگل مل گیا تو مسلم لیگ نون اس معاملے میں سب سے آگے ہوگی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی بنیاد ججوں کی بحالی کے وعدہ پر رکھی گئی تھی اور ججوں کی بحالی سے یہ اتحاد مضبوط ہوگا۔ ان کے بقول حکمران اتحاد کی کامیابی کا انحصار دو باتوں ہے کہ کس قدر جلدی صدر پرویز مشرف اقتدار سے رخصت ہوتے ہیں اور کس قدر جلدی ان ججوں کو بحال کیا جاتا ہے جن کو صدر پرویز مشرف نے برطرف کیا تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا آئینی پیکیج کے حوالے سے قائم کمیٹی نے نواز شریف کو بریف کیا ہے اور آئینی پیکیج میں ان نکات پر کوئی اعتراض نہیں ہے جو میثاق جمہوریت کی روح کے مطابق ہیں البتہ عدلیہ کی بحالی بارے میں چند نکات پر متبادل تجاویز تیار کرلی گئیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ججوں کی بحالی کسی آئینی ترمیم کے ذریعے نہیں بلکہ اعلان مری میں دیئےگئے طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ججوں کی بحالی کے لیے کسی آئینی ترمیم کا سہارا لیا گیا تو صدر پرویز مشرف کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی اور آئینی طور پر درست تسلیم کرلیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں نواز شریف نے پارٹی رہمناؤں کو آصف زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔ | اسی بارے میں ’پی پی، نون لیگ میں ہم آہنگی نہیں‘20 June, 2008 | پاکستان آصف، نواز ملاقات، اختلافات برقرار18 June, 2008 | پاکستان سیاسی کھلاڑیوں کے شخصی مفادات05 June, 2008 | پاکستان آئینی پیکج بجٹ کے بعد اسمبلی میں03 June, 2008 | پاکستان آئینی پیکج پر نواز لیگ کی کمیٹی01 June, 2008 | پاکستان پیکج: مسودہ نواز شریف کے حوالے01 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||