آٹے کی اسمگلنگ پکڑی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرنٹیئر کور نے کوئٹہ اور چمن کے درمیان ایک ٹرالر سے اقوام متحدہ کی جعلی مہر لگے ہوئے آٹے کے کوئی ایک ہزار تھیلے پکڑے ہیں لیکن ڈرائیور اور دیگر افراد فرار ہوگئے ہیں۔ بلوچستان سے افغانستان کی جانب آٹے کی سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی روک تھام کے لیے فرنٹیئر کور نے بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ فرنٹیئر کور کے حکام نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز کوئٹہ اور چمن کے درمیان شیلا باغ کے مقام پر اقوام متحدہ کے لیے سامان لے جانے والا ٹرک کھائی میں گر گیا ہے جس سے آٹے کے کوئی ایک ہزار تھیلے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ ٹرالر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرگیا جس وجہ سے چوری پکڑی گئی ہے۔ فرنٹیئر کور کے حکام نے بتایا نے کہا کہ پچاس پچاس کلو کے آٹے کے یہ تھیلے کوئٹہ کی ایک مقامی فلور مل کے تھے لیکن ان پر اقوام متحدہ کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔ فرنٹیئیر کور کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے لیے گندم اور بیکری کا دیگر سامان لے جایا جاتا ہے جس پر کسٹم یا عالمی ادارہ خوراک کی مہریں لگی ہوتی ہیں جس کی چیکنگ نہیں کی جاتی۔ فرنٹیئر کور نے کوئی دو ماہ کے عرصے میں تین ہزار ایک سو پچیس ٹن آٹا پکڑ چکی ہے جسے افغانستان سمگل کیا جانا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ آٹا محکمہ خوراک کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ افغانستان میں آٹے کی مانگ زیادہ ہے لیکن رسد میں کمی واقع ہوئی ہے جس وجہ سے افغانستان میں آٹے کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے اور اکثر تاجروں کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ منافع کمانے کے لیے آٹا قانونی یا غیرقانونی طریقے سے افغانستان بھیجا جائے۔ | اسی بارے میں ’زرعی ملک، اس لیے آٹے کی کمی بےجواز‘03 February, 2008 | پاکستان آٹے کی قیمت میں اضافہ یا کمی؟17 April, 2008 | پاکستان پاک، افغان فورسز کے درمیان جھڑپ14 April, 2008 | پاکستان ڈھائی لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی06 May, 2008 | پاکستان گندم ذخیرہ کرنے والوں کو وارننگ 17 May, 2008 | پاکستان ’امن معاہدہ دہشت گردوں سے نہیں‘21 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||