لانگ مارچ کے لیے چندے کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دس جون سے عدلیہ کی بحالی کے لیے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے لیے عوام سے چندے کی اپیل کی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چندے کے لیے تاجروں، صنتکاروں، ٹرانسپورٹروں اور عوام سے یہ اپیل بدھ کو کی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کا آغاز دس جون سے ہو رہا ہے جس کے لیے اخراجات وکلاء اپنے طور پر کر رہے ہیں لیکن اسے ایک قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے اور مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی حلقوں سے یہ اپیل کی گئی ہے۔ یہ چندہ بذریعہ چیک، بنک ڈرافٹ یا نقد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بنک اکاؤنٹ یا ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدور کے پاس جمع کروایا جا سکتا ہے۔ معزول ججوں کی بحالی کے لیے یہ مارچ ملتان سے لاہور کے لیے روانہ ہوگا جس کے دوران یہ چندہ شرکاء کے کھانے پینے اور دیگر سفری اخراجات کے لیے استعمال ہو گا۔ بار ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار اشفاق احمد نے بتایا کہ انہوں نے جو ابتدائی تخمینہ لگایا ہے اس کے مطابق اگر فی کس دن کا ہزار روپے خرچہ بھی آئے اور مارچ میں کم از کم دس ہزار لوگ شریک ہو تو یہ اخراجات کافی بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے یہ ایپل کی ہے۔ پروگرام کے مطابق دس مارچ کو سندھ اور بلوچستان کے وکلاء ملتان میں اکٹھے ہونگے اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کریں گے جبکہ صوبہ سرحد کے وکلاء بھی گیارہ مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔ اشفاق احمد کے مطابق وکلاء اپنے لانگ مارچ کے دوران جی ایچ کیو کے گھیراؤ کا کوئی ادارہ نہیں رکھتے البتہ پارلیمنٹ کی طرف مارچ ہوگا۔ ان کے بقول لانگ مارچ کے دوران برطرف جج بار ایسوسی ایشنوں سے خطاب کریں گے اور ان ججوں کا اس طرح استقبال کیا جائے گا جس طرح کا استقبال چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بحالی کی تحریک میں کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں لاہور، کراچی میں وکلاء کا احتجاج29 May, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی کے لیے لانگ مارچ17 May, 2008 | پاکستان ’ججز بحالی کے لیے لانگ مارچ ہوگا‘16 May, 2008 | پاکستان چیف جسٹس کا شاندار استقبال24 May, 2008 | پاکستان ’عدالتیں آمروں کا کہنا مانتی رہیں‘25 May, 2008 | پاکستان جسٹس افتخار کا دورہِ فیصل آباد23 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||