BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 June, 2008, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ

شیخ رشید احمد
شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ قاف کی نائب صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں
سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ کے نام سے ایک علٰیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں لال حویلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ قاف کی نائب صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفی جماعت کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے
تھے لیکن انہیں حیلوں بہانے سے ایسا نہیں کرنے دیا گیا جس کی وجہ سے انہیں خاصا نقصان اُٹھانا پڑا۔

 شیخ رشید احمد حالیہ انتخابات میں وہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے پاکستان مسلم لیگ قاف کے اُمیدوار تھے اور دونوں حلقوں سے نہ صرف انہیں شکست ہوئی بلکہ اُن کی ضمانتیں بھی ضبط ہوگئیں
انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ این اے پچپن سے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور اُن کی جگہ بیگم نسیم علی اُمیدوار ہوں گی اور اُن کی جماعت بیگم نسیم علی کی حمایت کرے گی۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے جو راولپنڈی کے اسی حلقے سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے، اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اُن کی جماعت ورکر کلاس اورمعاشرے کے محروم طبقوں کے افراد پر مشتمل ہوگی اور اُنہیں کوئی بیرونی امداد نہیں آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکمراں اتحاد نے قومی مسائل کو پس پُشت ڈال دیا ہے جس نےعوام کو مایوس کیا ہے اور یہ حکمراں اتحاد زیادہ دیر تک چلتا دکھائی نہیں دیتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے حوالے سے موجودہ حکمراں اتحاد لیت ولعل سے کام لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ اٹھارہ فروری سنہ دو ہزار سات کو ہونے والے انتخابات اُن کی زندگی کا آخری الیکشن ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لیتے رہیں گے۔

چھ مرتبہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے شیخ رشید احمد صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں وہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے پاکستان مسلم لیگ قاف کے اُمیدوار تھے اور دونوں حلقوں سے نہ صرف انہیں شکست ہوئی بلکہ اُن کی ضمانتیں بھی ضبط ہوگئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد