BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 May, 2008, 10:53 GMT 15:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف مقابلہ کریں گے: نثار میمن

 نثار میمن
مواخذے کے لیےحکمران جماعت کے پاس مطلوبہ تعداد کے بارے میں متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں: نثار میمن
پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنماء سینیٹر نثار میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف گزشتہ دو سالوں سے سازشیں ہو رہی ہیں اور صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے مستعفیٰ ہونے کی افواہ بھی اسی کا تسلسل ہے۔

جمعہ کے روز مسلم لیگ قاف کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار میمن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف سازشوں کے حوالے سے ایک ریسرچ کی ہے تاہم وہ کسی مناسب وقت پر اس کا اعلان کریں گے اور ان چہروں کو بےنقاب کریں گے جو ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے موجوزہ آئینی پیکج لانے اور دوسرے غیر سنجیدہ امور میں الجھے ہوئے ہیں۔

نثار میمن نے کہا کہ’ کچھ افراد‘ ایسی طاقتوں کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور یہ افراد اُن کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صدر کے مواخذے کے بارے میں پارلیمنٹ میں تحریک پیش کی گئی تو پاکستان مسلم لیگ قاف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمراں اتحاد کے پاس صدر کے مواخذے کے بارے سے مطلوبہ تعداد کے حوالے سے متضاد دعوے ہیں۔

مشرف کے لیے ترکی کا جہاز ؟
 جب اُن سے پوچھا گیا کہ ترکی کا ایک ہوائی جہاز صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو لے کر جانے کے لیے چکلالہ ائربیس پر کھڑا ہے تو نثار میمن نے کہا کہ صدر مشرف ملک میں رہ کر ہی حالات کا مقابلہ کریں گے۔
نثار میمن

جب اُن سے پوچھاگیا کہ ترکی کا ایک ہوائی جہاز صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو لے کر جانے کے لیے چکلالہ ائربیس پر کھڑا ہے تو نثار میمن نے جو سابق نگراں حکومت میں وزیر اطلاعات بھی رہے ہیں، کہا کہ صدر مشرف ملک میں رہ کر ہی حالات کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے اُن کو پورا کیا ہے لیکن جب اُن کی توجہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے اُس بیان کی طرف کروائی گئی جس میں صدر نے کہا تھا کہ اگر عوام نے اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات میں اُن کے خلاف ووٹ دیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے تو مسلم لیگ کے رہنماء اس کا کوئی جواب نہ دے سکے۔

نثار میمن نے دعویٰ کیا کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا تشخص دنیا میں بہتر ہوا ہے اور موجودہ حکومت کو بھی یہ پالیسیاں جاری رکھنی چاہئیں۔

سینیٹر نثار میمن نے، جو دفاعی امور کے بارے میں سینٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں، کہا کہ گزشتہ ہفتے کمیٹی کا اجلاس سینٹ میں قائد ایوان رضا ربانی کی درخواست پر ملتوی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کمیٹی کے اس اجلاس میں امریکی سفارتخانے کے متعلقہ حکام نے نائن الیون کے بعد پاکستان کو دی جانےوالی امریکی فوجی امداد کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دینی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد