ایک خاندان کے چھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی تودہ اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں پانچ خواتین اور ایک بچے سمیت دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات میں پولیس کے مطابق پہلا واقعہ سنیچر کی رات مدین کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تودہ گرنے سے گھر مکمل طورپر مہندم ہوگیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ سالہ رفیع، پندرہ سالہ رحمت بی بی، سترہ سالہ سیمی بی بی، گیارہ سالہ صابرہ، دس سالہ شہناز اور گیارہ سالہ زمرد بی بی شامل ہیں۔ دوسرا واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقے سخرا میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق ایک جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اس سانحے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ تھانہ مٹہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ چند دوست بارش کے وقت درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک وہاں آسمانی بجلی گر پڑی جس سے وہاں موجود دوافراد جان بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر سات گائے بھی ہلاک ہوگئیں ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کے ایک اور علاقے غالیگی میں بھی برساتی نالے میں ایک گاڑی بہہ جانے سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش کے وجہ سے غالیگی میں سڑک کے کنارے ایک برساتی نالے میں تغیانی سے ایک گاڑی بہہ گئی جس میں دو افراد جان بحق ہوگئے۔ جان بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جن میں دو کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں انتخابی امیدوار پر حملہ، دو ہلاک 13 February, 2008 | پاکستان سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل25 January, 2008 | پاکستان کالام میں برف باری، سڑکیں بند13 January, 2008 | پاکستان منگورہ: رقاصاؤں کو طالبان کا خوف07 December, 2007 | پاکستان ’فوجی بمباری،گیارہ شہری ہلاک‘29 November, 2007 | پاکستان سوات: مزید پچاس ہلاکتوں کا دعویٰ28 November, 2007 | پاکستان سوات و شانگلہ: ہلاکتوں کے دعوے20 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||