کراچی: پی ایم ایل ن کے رہنما ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی نائب صدر طارق خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلم لیگی رہنما طارق خان اپنی پجیرو گاڑی میں طارق روڈ سے شہید ملت روڈ کی طرف جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر جناح ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ کراچی پولیس کے سربراہ بابر خٹک کے مطابق طارق خان کو چھ گولیاں لگی ہیں۔ جس میں دو سر پر اور چار سینے پر لگیں۔ حملے کے وقت طارق خان گاڑی میں اکیلے تھے۔ طارق خان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما تھے۔ اس سے قبل بارہ مئی کو ان کے جلوس پر حملہ ہوا تھا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے طارق خان کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے۔ پارٹی کے صوبائی رہنما سردار رحیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی قتل ہے۔ طارق خان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ جب سردار رحیم سے پوچھا گیا کہ ان کے قتل میں کون ملوث ہو سکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ جب پولیس تفتیش کرے گی تو تمام چیزیں سامنے آ جائیں گی۔ طارق خان کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پربڑی تعداد میں مسلم لیگ کے کارکن جناح ہسپتال پہنچ گئے۔ اور اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی اور کارکن ’پختون کی ہے روایت خون کا بدلہ خون‘ ہے نعرہ لگاتے رہے۔
طارق کے والد امیر خان نے ان کی لاش وصول کی اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ وہ اپنے تمام بچے قربان کریں گے مگر بدلہ ضرور لیں گے۔ طارق خان کو زخمی حالت میں ہسپتال لانے والے ایس ایچ او نیو ٹاؤن زبیر خان نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ شہید ملت روڈ پر فائرنگ ہوئی ہے وہ جیسے ہی واقعے والی جگہ پہنچے تو لوگوں کا مجمع لگا ہوا تھا اور طارق خان گاڑی کے اندر شدید زخمی حالت میں موجود تھے وہ ان کو ہسپتال لائے مگر وہ انتقال کرچکے تھے ۔ | اسی بارے میں کراچی تشدد کے واقعات تین ہلاک15 August, 2007 | پاکستان بارہ مئی کے پٹیشنر کو جیل13 June, 2007 | پاکستان ہائی کورٹ: کراچی تشدد کا نوٹس 26 May, 2007 | پاکستان کراچی تشدد، متحدہ کی وڈیو جاری19 May, 2007 | پاکستان حماد قتل، کراچی تشدد، حکومتی کمزوریاں19 May, 2007 | پاکستان ’کراچی تشدد میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے‘03 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||