حب: تین دن میں تیسرا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہرحب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو ہلاک اور ان کے بھائی کو زخمی کر دیا ہے۔ حب شہر میں تین دنوں میں قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ان واقعات میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک اعظم اور ان کے بھائی ملک عامر گاڑی میں جب کراچی کو بلوچستان سے ملانے والے پل پر پہنچے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں ملک اعظم ہلاک اور ان کے بھائی ملک عامر زخمی ہوئے ہیں جنہیں کراچی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حب شہر میں چار دن میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ منگل کو بھی حب شہر میں نامعلوم افراد نے چینی انجینئروں اور مزدوروں پر فائرنگ کی تھی۔اس حملے میں ایک مزدور ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ اس فائرنگ کے وقت لسبیلہ کے پولیس افسر حبیب اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس حملے کا نشانہ کون تھا۔ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس افسر اور دیگر اہلکار اس مقام پر ایک روز پہلے قتل کے واقعہ کی چھان بین کر رہے تھے۔
حب شہر میں پولیس کے علاوہ اٹک سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں اور چینی باشندوں پر پہلے بھی حملے کیے گئے ہیں جن میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی ان دنوں قومی تنصیبات اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہواہے۔ اس کے علاوہ ادھر جعفر آباد کے علاقے میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔ | اسی بارے میں شپ بریکنگ، چیئرمین ہلاک21 May, 2008 | پاکستان حب میں فائرنگ سےصحافی ہلاک14 April, 2008 | پاکستان لوگ مزدوری کر رہےتھے:عینی شاہد19 July, 2007 | پاکستان حب میں دھماکہ، تین افراد ہلاک08 June, 2007 | پاکستان حب: بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک06 August, 2006 | پاکستان حب میں ٹائم بم دھماکہ، گیارہ زخمی09 June, 2006 | پاکستان بلوچستان: تین چینی انجینئر ہلاک15 February, 2006 | پاکستان حب میں پولیس چھاپہ، چار ہلاک17 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||