حب: بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے قریب بلوچستان کےسرحدی علاقے حب میں ایک بم دھماکے میں نامعلوم سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ہے۔ ڈی ایس پی محمد رفیق لاسی کے مطابق نامعلوم سائیکل سوار شخص اپنے جسم پر بم باندھ کر مبینہ طور پر خودکش حملے کے لیئے جا رہا تھا کہ زہری اسٹریٹ میں بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے نامعلوم شخص کے جسم کے پرخچے اڑ گئے اور اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق’بمبار کی عمر بائیس سے پچیس سال ہے اور وہ شکل و صورت سے مری یا مینگل قبیلے کا فرد معلوم ہوتا ہے‘۔ پولیس نے حفاظتی انتظامات کے تحت علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سےقبل بم دھماکے تو ہوتے رہے ہیں مگر یہ مبینہ خودکش بم دھماکہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس کے ممکنہ ٹارگٹ کے بارے میں پولیس کھوج لگا رہی ہے۔ حب کراچی کے قریب واقع وہ علاقہ ہے جو بتدریج صنعتکاری کی بدولت انڈسٹریل اسٹیٹ کی شکل شکل اختیار کرگیا ہے اور یہ علاقہ گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ ماہ جون میں بھی حب کے ایک ہوٹل میں ٹائم بم کا دھماکہ ہوا تھا جس میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ تقریباً تین ماہ قبل صدر پرویز مشرف کی حب آمد سے کچھ گھنٹے پیشتر ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں ملوث ملزمان کا پتہ پولیس تاحال نہیں لگا سکی ہے۔ فروری میں حب میں ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چین کے تین انجینیئروں سمیت چار افراد کو ہلاک کیا تھا۔ | اسی بارے میں حب میں ٹائم بم دھماکہ، گیارہ زخمی09 June, 2006 | پاکستان حب میں دھماکہ: چھ افراد زخمی21 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||