’وقت پر انتخابات پر اعتراض نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کو مقررہ وقت پر منعقد کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن کو درخواست ارسال کرنے کے لیئے کہا گیا تو وہ یہ درخواست کر دے گی کیونکہ وہ ان انتخابات کے مقررہ وقت پر منعقد کروانے کے حق میں ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکمراں جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ تاہم یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ دیگر صوبوں کی حکومتیں اس بابت کیا پالیسی اختیار کرتی ہیں۔ ادھر وفاقی کابینہ کا ایک اجلاس آج وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے جس میں توقع ہے کہ ضمنی انتخابات کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ سامنے آسکے گا۔ وزیراعظم نے کل رات پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سے آدھ گھنٹے تک ملاقات میں ضمنی انتخابات کے مقررہ وقت پر غور کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں سے کہا جائے گا کہ وہ الیکشن کمیشن کو انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے لیئے درخواست دیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق، آصف زرداری اور رحمان ملک کے درمیان وزیرِ اعظم سے ملاقات سے پہلے علیحدہ ملاقات بھی ہوئی۔ اے این پی کے زاہد خان نے کہا کہ اس معاملے پر آج پشاور میں غور ہوگا۔ ان کا موقف تھا کہ جن حلقوں میں انتخابات میں تاخیر سے ہوں گے تو وہ نمائندگی سے محروم رہیں گے۔ ادھر انتخابی کمیشن میں بھی اطلاعات ہیں کہ ضمنی انتخابات میں تاخیر کے اعلان سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کے لیئے غیررسمی اجلاس جاری ہیں تاہم ابھی فیصلے کی واپسی کا کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ضمنی انتخابات کے التوا کی مذمت05 May, 2008 | پاکستان التواء وفاق کی درخواست پر؟05 May, 2008 | پاکستان تنازع ختم ہونے کی بجائے بڑھ گیا06 May, 2008 | پاکستان انتخابات کا التواء کیونکر، واضح نہیں06 May, 2008 | پاکستان ’سازشی عناصرکو سزا دی جائے ‘06 May, 2008 | پاکستان ملک اور صحافیوں میں آنکھ مچولی06 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||