’سازشی عناصرکو سزا دی جائے ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ (ن) کے ترجمان صدیق الفاروق نے مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات کو دو ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی ’سازش‘ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس معاملے کی چھان بین کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو تین دن میں اپنی تحقیقات مکمل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر یہ ثابت ہوجائے کہ ضمنی انتخابات کو مؤخر کرانے کی سازش میں وزارت داخلہ کے مشیر رحمان ملک ملوث ہیں تو ان کو سزا دی جائے‘۔ ان کے بقول اگر مجرم کو سزا نہ دی گئی تو مخلوط حکومت کے خلاف سازشیں جاری رہیں گی اور حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں میں بدگمانیاں پیدا ہوں گی۔
صدیق الفاروق نے کہا کہ ’ضمنی انتخابات کو دو ماہ کے لیے مؤخر کرنے سے مسلم لیگ (ن) کو بہت زیادہ نقصان ہوگا کیونکہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعلیْ پنجاب ہوں گے‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی افراد طارق عزیز اور اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم کے رحمان ملک سے رابطے ہیں اور یہ سازشیں ایوان صدر سے ہو رہی ہیں۔ | اسی بارے میں انتخابات کا التواء کیونکر، واضح نہیں06 May, 2008 | پاکستان شہباز اور اعتزاز کے کاغذات جمع05 May, 2008 | پاکستان التواء وفاق کی درخواست پر؟05 May, 2008 | پاکستان ضمنی انتخابات کے التوا کی مذمت05 May, 2008 | پاکستان نواز شریف، الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ03 May, 2008 | پاکستان سیاسی انتقام، پرویز الٰہی کا الزام02 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||