جنوبی وزیرستان میں فوجیوں پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان سے امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد پہلی بار طالبان نے فوج کی ایک گشتی ٹیم پر خود کار ہھتیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مختلف مشکوک ٹھکانوں پرگولہ باری کی ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کو بارہ بجے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سپینکئی راغزئی میں مقامی طالبان نے قریبی پہاڑی سلسلوں سے بلوچ ریجمنٹ کی ایک گشتی ٹیم پر خود کار ہھتیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔جن کو فوری طور پر جنڈولہ سکاؤٹس ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ حکام کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نےجنڈولہ اور منزئی سے علاقہ محسود میں مختلف مشکوک ٹھکانوں پر توپ خانے کا استعمال کیا ہے۔جس کے نتیجہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔علاقہ سے یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ بعض علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کی ہے۔ یاد رہے کہ دو مہینے کی خاموشی کے بعد گزشتہ ہفتے کو تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے اعلان کیا تھا کہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتیجہ میں قائم حکومت نے ملک میں امن وامان کے مسلئے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا عندیا دیا تھا جس کی وجہ سے ملک میں عسکریت پسندوں کے کاراووئیوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی تھی۔ | اسی بارے میں طالبان کی حکمتِ عملی میں ایک اور تبدیلی02 March, 2008 | پاکستان وزیرستان: قیامِ امن کے لیے جرگہ22 March, 2008 | پاکستان طالبان سے مفاہمت کہاں تک جائے گی؟03 April, 2008 | پاکستان ہنگو: مقابلے کے بعد ’طالبان‘ گرفتار16 February, 2008 | پاکستان حکومت سے بات چیت معطل: طالبان28 April, 2008 | پاکستان وزیرستان: طالبان کو کروڑوں کی ادائیگی29 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||