اختر مینگل کی رہائی کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیراعلٰی بلوچستان سردار اختر مینگل کی رہائی کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے خلاف جس بھی صوبے میں یا وفاقی حکومت کے تحت میں کوئی مقدمہ درج ہے تو اسے واپس لے لیا جائے۔ بلوچستان میں صوبائی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق سردار اختر مینگل کے خلاف کچھ مقدمات بلوچستان، سندھ اور شاید وفاقی حکومت کے تحت درج ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن روک دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوجی حکام سے کہا تھا کہ جب بلوچستان حکومت مکمل طور پر قائم ہو جائے گی تو اس وقت انہیں بلوچستان کے نمائندوں کی موجودگی میں بریفنگ دی جائے جب اس میں بلوچستان کے نمائندے موجود ہوں اور اس وقت تک بلوچستان میں فوجی آپریشن روک دیا جائے۔ یوسف رضا گیلانی کے مطابق لاپتہ افراد کو فوری طور تلاش کر کے انہیں منظر عام پر لانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت اور کابینہ کے ارکان امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صوبائی کابینہ سے خطاب کے دوران وزراء نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جن میں فوجی آپریشن ' لاپتہ افراد اور سردار اختر مینگل کی گرفتاری کے علاوہ گوادر میگا پراجیکٹ سڑکوں کی تعمیر میں خرد برد اور تعلیمی مسائل نمایاں تھے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بلوچستان میں آپریشن روکے جانے کے اعلان کے باوجود ڈیرہ بگٹی کے مرو کے علاقے سے سرچ آپریشن جاری ہے اور مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ کئی مکانات کو تلاشی کے بعد آگ لگا دی گئی ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی جا رہی۔ یوسف رضا گیلانی کے دورۂ کوئٹہ کے موقع پر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور راستوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے جس سے شہر میں ٹریفک جام ہوگئی۔ | اسی بارے میں مینگل کے خلاف دائر مقدمات واپس21 April, 2008 | پاکستان ’مذاکرات سے پہلے آپریشن بند کریں‘24 April, 2008 | پاکستان منیر مینگل کو ’جان کا خطرہ‘29 April, 2008 | پاکستان صفدر سرکی رہائی کے احکامات جاری30 April, 2008 | پاکستان مینگل کی رہائی کے لیے پہیہ جام11 April, 2008 | پاکستان بلوچستان: نئے وزیراعلیٰ کے مطالبے09 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||