بارودی سرنگیں پھٹنے سے آٹھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع افغان شہر سپن بولدک میں بارودی سرنگوں کے دو دھماکوں میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سپن بولدک سے پانچ کلومیٹر دور واقع گاؤں لوئے کاریز میں ہوا جہاں دو مسافر گاڑیاں علیحدہ علیحدہ بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اندھیرے اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم نہیں کی جا سکی۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں ایک کا تعلق بلوچستان کے شہر چمن اور دو کا تعلق پشین سے بتایا گیا ہے، جن کی لاشیں چمن پہنچا دی گئی ہیں۔ ہلاک شدگان کے نام آغا جان، عبدالہادی اور سفر محمد بتائے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ یہ گاڑیاں رات کی تاریکی میں جا رہی تھیں کہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئیں۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ سپن بولدک اور قریبی علاقوں میں افغان انتظامیہ نے لوگوں کو پہلے سے تنبیہ کر رکھی ہے کہ ان علاقوں میں مشتبہ طالبان نے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں اس لیے کچی سڑکوں پر گاڑیاں نہ چلائیں اور نہ پیدل چلیں۔ | اسی بارے میں خودکش حملہ: دو افغان اہلکار ہلاک15 April, 2008 | پاکستان آٹا سمگلنگ، افغان سرحد بند15 January, 2008 | پاکستان بلوچستان، سپن بولدک، تین دھماکے07 January, 2008 | پاکستان سپن بولدک: دو افغان سپاہی ہلاک02 January, 2008 | پاکستان ’خود کش حملے میں گیارہ افراد ہلاک‘13 October, 2007 | پاکستان افغانستان میں دس پولیس والے ہلاک05 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||